مظلوم اقوام کے نام الطاف حسین کاکھلا خط
اپیل
14 اگست 2020ئ
میرے پیارے پیارے ساتھیو ! اورآزاد سندھودیش کے حامیو!
سندھ دھرتی ماں کوسلام پیش کرنے کے بعد آپ سب کواپنا سلام پیش کرتاہوں۔
بعض تاریخی واقعات ایسے ہوتے ہیں جوآنے والی قوموں کے لئے خصوصاً مظلوم ومحکوم قوموں کے لئے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگرآپ سندھ دھرتی ماں کو پاکستانی فوج کے قبضہ سے آزادکرانا چاہتے ہیں جس نے کراچی پورٹ کے ساتھ ساتھ سندھ کی گیس، تیل اورکوئلہ سمیت تمام قدرتی وسائل کی دولت پر عملاً قبضہ
کر رکھاہے،اگر آپ اس کے غیرقانونی قبضہ سے نجات حاصل کرناچاہتے ہیں
تو آپ سابقہ مشرقی پاکستان( موجودہ بنگلہ دیش ) کی المناک تاریخی فلم جوکہ
true facts پر مبنی ہے ، اسے دیکھ کر اگرآپ بھی بنگالیوں کی طرح اپنی دھرتی ، دھرتی میں رہنے والی اپنی ماؤں،بہنوں ،بیٹیوں کی عصمتوں کے تحفظ اور چادروچہار دیواری کے تقدس کومحفوظ بنانا چاہتے ہیں تواس کے لئے آپ کوآج اپنا تن ، من ، دھن ودیگرسب کچھ کل کی آزاد ی اورآنے والی نسلوں کی باعزت اورمحفوظ بقاء کے لئے قربان کرناہوگا کیونکہ آزادی بھیک مانگنے یا خیرات کی صورت میں نہیں ملاکرتی بلکہ ا س کے لئے محنت ولگن سے زیادہ وفاپرست بننا لازمی ہوتا ہے۔ بغیرقربانیوں کے توکچھ بھی نہیں ملتا، آزادی کے حصول کے لئے تولازوال قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ ماضی میں نہتے ، کمزور، مظلوم ومحکوم اقوام نے تاریخ انسانی میں اپنی قوم ، اپنی دھرتی کی آزادی کے لئے کیاکیاقربانیاں دیں، اس کے لئے ماضی کی تاریخ کامطالعہ کرناانتہائی ضروری ہے ۔
آج جبکہ آئی ٹی کا ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کادور دورہ ہے ، گوگل اوروکی پیڈیا پر طویل ترین تاریخی حقائق آپ ذراسی محنت کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔ پھرآپ اسے دیکھ سکتے ہیں، پڑھ سکتے ہیں، سمجھ سکتے ہیںاوراگرسمجھنے میں کہیں دقت پیش آئے تو اپنے کسی استاد یاگھر وخاندان کے کسی پڑھے لکھے فرد سے اس کووہ حصہ جسے سمجھنا چاہتے ہیں، دکھاکرسمجھ سکتے ہیں۔
آج پورا بلوچستان اورپوراسندھ پاکستانی فوج کی مقبوضہ کالونیوں کی عملاًشکل اختیارکرچکاہے۔ بلوچ سرمچاراور سندھ کے غیورافراد اپنی اپنی بساط پر اپنی دھرتی کی آزادی کے لئے دامے، درمے، قدمے سخنے کوششیں کررہے ہیں۔ آپ کی شرکت اس میں مزیدقوت فراہم کرسکتی ہے۔
لہٰذا سوچئے اورخوب سوچئے اورپھر Freedom is my birth right کے اصول کے تحت اس جدوجہد کاحصہ بن جائیے ، شہیدوں کوسلام عقیدت پیش کیجئے ، اسیروںاورجبری لاپتہ کئے جانے والے ساتھیوں کی رہائی اوربازیابی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیجئے ۔ پاکستانی فوج نے اپنے ہی ملک کے کلمہ گومسلمانوں کے ساتھ 25 سال تک کیا سلوک روا رکھا اوربعدازاںبنگالی عوام نے اپنی آزادی کے حصول کے لئے کیاکیااورکس کس قسم کے مظالم سہے، جانی ، مالی اورہرقسم کی قربانیاں دیں،بنگالی ماؤںبہنوں کوآزادی کے لئے کن کن مسائل اورناقابل بیان تکالیف سے گزرناپڑا۔
نیچے دی گئی مختصر وڈیوفلم کودیکھ کر آپ اپنے ضمیر کوسامنے رکھتے ہوئے اپنے مستقبل کاکیافیصلہ کرتے ہیں، یہ آپ پر منحصر ہے ۔ اگر آپ مزید تفصیلی واقعات پڑھنایا دیکھنا چاہیں تو آپ گوگل یاوکی پیڈیا پر ان موضوعات کولکھ کرسرچ کرسکتے ہیں۔
Fall of Dhaka. Genocide in East Paksitan. Brutal actions, Rapes of innocent Muslim women in 1971.
والسلام
خادم ِ مظلوم اقوام
الطاف حسین
14 اگست 2020ء بروز جمعہ
لندن
آپ کے جواب کا متمنی