ایم کیو ایم امریکہ کے زیرِ اہتمام 14 اگست 2020 کو یومِ سیاہ کے طور
پر منانے کیلئے تمام چیپڑ کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئیں
امریکہ کے تمام شہروں میں چیپڑز کے زیرِ اہتمام ریلیاں نکالی جائیں گی
یومِ سیاہ کے حوالے سے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور چیپڑز کے اجلاس منعقد ہوئے
پارٹی اور سیاہ پرچموں کی تیاریاں ، سوشل ڈسٹینسنگ کی پابندی اور ریلی کے انتظامات کیلئے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں
شکاگو ۔۔۔ 11 اگست 2020ئ
پاکستان میں سندھ دھرتی ماں میں مقیم مستقل باشندوں اور دیگر مظلوم و محکوم قوموں پر جاری ریاستی ظلم و بربریت کے خلاف 14 اگست کویومِ سیاہ اور احتجاج کے طور پر منایا جائے گا۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور مختلف چیپڑز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یومِ سیاہ کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلیوں کے انتظامات اور روٹس کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں اپیل کی گئی کہ امریکہ بھر کے مختلف شہروں نکالی جانے والی ریلیوں میں کارکنان و مظلوم قومیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں ہونے والے مظالم کے نتیجے میں آج تمام تر قومیں بانی و قائد تحریک الطاف حسین کے زیرِ قیادت متحدہ اور منظم جدوجہد کر رہی ہے اور انشا اللہ وہ دن جلد آئے گا جب مظلوم قومیں آزادی کا سورج ضرور دیکھیں گی۔یومِ سیاہ کے موقع پر ایم کیوایم امریکہ نے ایک پوسڑ کا اجرا بھی کیا ہے۔
٭٭٭٭٭