برصغیرکے ممتازعوامی شاعر جناب راحت اندوری کے انتقال پر
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کااظہارتعزیت
راحت اندوری کا انتقال اردو شاعری کا بہت بڑانقصان ہے۔ الطاف حسین
لندن … 11 اگست 2020 ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے برصغیرکے ممتازعوامی شاعر جناب راحت اندوری کے انتقال پران کے اہل خانہ اورتمام احباب اور مداحوںسے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ راحت اندوری مرحوم ایک بڑے عوامی شاعر تھے جواپنی شعلہ بیاں شاعری اورمخصوص اندازبیاںکے حوالے سے دنیابھرمیں موجوداہل سخن میںبہت پسند کئے جاتے تھے انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے عوامی مسائل، سماجی ناہمواریوں اور ناانصافیوں کے موضوعات کوجس خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کیاتھاوہ انکی پہچان تھی ،ان کا انتقال اردو شاعری کا بہت بڑانقصان ہے۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ راحت اندوروی مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوران کے تمام لواحقین ، احباب اورمداحوںکوصبرجمیل عطاکرے۔