ریاستی مظالم کے پیش نظر 14 اگست کو یوم سیاہ کے طورپرمنایاجائے گا
ایم کیوایم کے اوورسیز یونٹوں کے زیراہتمام کارریلیاں نکالی جائیںگی
ریاستی مظالم کے خلاف پرامن طورپر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا
لندن … 10 اگست 2020 ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کاایک اہم اجلاس قائم مقام کنوینر طارق جاوید کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پاکستان میں مہاجروں، سندھیوں، بلوچوں، پشتونوں، گلگت ، بلتستانیوں ، ہزاروال ، سرائیکی ، پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام اور دیگر مظلوم قوموں پر جاری ریاستی مظالم کے پیش نظر اس مرتبہ 14 اگست کو دنیا بھر میں یوم سیاہ کے طورپرمنایاجائے گا۔ اس سلسلے میں Covid-19 کے پیش نظر جگہ جگہ مظاہرے کرنے کے بجائے 14 اگست کو ایم کیوایم کے اوورسیز یونٹوں کے زیراہتمام کارریلیاں نکالی جائیںگی ، یوم سیاہ کارریلیوں کی شکل میں منایا جائے گا اور ریاستی مظالم کے خلاف پرامن طورپر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ اجلاس میں ایم کیوایم اوورسیزکے تمام چیپٹرز کے ذمہ داروں، کارکنوں اور ہمدردوںسے اپیل کی گئی کہ وہ 14 اگست کویوم سیاہ کے سلسلے میں نکالی جانے والی کار ریلیوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے انہیں کامیاب بنائیں۔
شکریہ
جاری کردہ
طارق جاوید
قائم مقام کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن
10 اگست 2020