ایم کیوایم سکھرزون یوسی 9کے کارکن منان خان کے انتقال پر
بانی وقائدجناب الطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن … 6 اگست 2020 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سکھرزون یوسی 9کے کارکن اورسابق یونٹ انچارج منان خان کے انتقال پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ منان خان مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
٭٭٭٭٭