تمام وفاپرست عوام وکارکنان اورپاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے عیدالاضحی کی دلی مبارکباد
عوام عیدالاضحی کے موقع پرکوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاط کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں
عیدکی خوشیوںمیں ان خاندانوںکوہرگزنہ بھولیں جوریاستی مظالم کاشکار ہیں
تحریک کے شہیدوں، لاپتہ اوراسیرکارکنوںکے اہل خانہ کے غم میں برابرکاشریک ہوں
تمام لاپتہ افراداوراسیروںکوفی الفوررہاکیاجائے ۔ الطاف حسین
لندن … 31 جولائی 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست عوام وکارکنان اور پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کوعیدالاضحی کی دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عیدالاضحٰی سنت ابراہیمی کی یاد دلاتی ہے جوخداتعالیٰ کی رضااورخوشنودی کے لئے اپنی قیمتی سے قیمتی چیزقربان کرنے کادرس دیتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرچہ عیدالاضحی خوشیوں کاتہوار ہے لیکن یہ عیدایک ایسے موقع پر آئی ہے جب پوری دنیاکوروناوائرس کی مہلک اورخطرناک وباء کاشکارہے ۔ انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ عیدالاضحی کے مناسک ضرور
اداکریںاور خوشی ضرور منائیں لیکن کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے ضروری احتیاط کادامن ہرگزہاتھ سے نہ چھوڑیں تاکہ خود بھی وائرس سے محفوظ رہ سکیں اوردوسروں کوبھی اس سے محفوظ رکھ سکیں۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے کہاکہ وہ عیدکی خوشیوںمیں ان خاندانوںکوہرگزنہ بھولیں جوریاستی مظالم کاشکار ہیں ، جن کے پیارے ماورائے عدالت قتل کردیئے گئے یالاپتہ ہیں یامختلف جیلوں میں اسیر ہیں۔ جناب الطاف حسین نے تمام شہیدوں، لاپتہ اوراسیروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کے غم میں برابرکاشریک ہوں۔ انہوں نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ تمام لاپتہ افراداوراسیروںکوفی الفوررہاکیاجائے اورظلم وبربریت کاسلسلہ بندکیاجائے ۔