رہبر سندھ سائیں جی ایم سید کی بہوکے انتقال پر
قائد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
لندن۔۔۔26، جولائی2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے جئے سندھ تحریک کے بانی اور رہبر سندھ سائیں جی ایم سید کی بہو، قوم پرست رہنماء سید امداد محمد شاہ کی اہلیہ ، سید جلال محمود شاہ ، سید زین شاہ اورڈاکٹرضیاء شاہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ، مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔ (آمین ثمہ آمین)
٭٭٭٭٭