متحدہ قومی موومنٹ کا یوم تاسیس اتوار26جولائی کودنیابھرمیں منایاجائے
تمام اوورسیزیونٹوںکے زیراہتمام اجتماعات اوراجلاس منعقد کئے جائیں گے
یوم تاسیس کے سلسلے میں اتوارکو ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں اجتماع منعقد کیاجائیگا
لندن … 24 جولائی 2020 ئ
متحدہ قومی موومنٹ کا یوم تاسیس اتوار26جولائی کودنیابھرمیں منایاجائے گا۔ اس موقع پر تمام اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام اجتماعات اوراجلاس منعقد کئے جائیں گے اورتحریکی جدوجہد پر روشنی ڈالی جائے گی۔متحدہ کے یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں اجتماع منعقد کیاجائے گا۔ اجتماع انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں شام 4بجے ہوگاجس میں ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدرد شرکت کریںگے۔ واضح رہے کہ 26جولائی 1997ء کومہاجرقومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیاگیاتھا۔ 26جولائی کومتحدہ کا23واں یوم تاسیس ہوگا۔
٭٭٭٭٭