تاریخی حقائق : جناب الطاف حسین کل بروز جمعہ چوتھا لیکچر دیںگے
لیکچر جمعہ کو لندن وقت شام 4 بجے اورپاکستان وقت رات 8 بجے ہوگا
لندن…23، جولائی2020ئ
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کل بروز جمعہ تاریخی حقائق کے حوالے سے براہ راست لیکچردیں گے ۔جناب الطاف حسین نے نوجوان نسل کو اصل تاریخ سے آگاہ کرنے کیلئے تاریخی حقائق اور ثبوت وشواہد کی روشنی میں لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ وہ اس سلسلے میں تین لیکچرز دے چکے ہیں، اس سلسلہ کا چوتھا لیکچر کل بروز جمعہ لندن وقت کے مطابق شام 4 بجے اور پاکستان وقت کے مطابق رات 8
بجے ہوگا۔جناب الطاف حسین کا یہ لیکچروڈیولنک کے ذریعے سوشل میڈیاپر براہ راست نشرکیاجائیگا۔ لنک بعد میں جاری کیا جائیگا