مطیع اللہ جان کااغوااورجبری گمشدگی پاکستان میں سچ اورحق کی ہرآواز کوخاموش کرنے کی پالیسی کاحصہ ہے۔الطاف حسین
اسٹیبلشمنٹ کی غلط پالیسیوں پرتنقید کرنا پاکستان میں جرم بن چکاہے۔ الطاف حسین
لندن … 21 جولائی 2020 ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سینئرصحافی اوراینکرمطیع اللہ جان کے اغوا اورجبری گمشدگی کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مطیع اللہ جان کاقصوریہ ہے کہ وہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی غلط پالیسیوں اورغلط اقدامات کے خلاف کھل کربات کرتے ہیں اوران پر کھلی تنقید کرتے ہیں اورایساکرنا آج پاکستان میں جرم بن چکاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مطیع اللہ جان کااغوااورجبری گمشدگی پاکستان میں سچ اورحق کی ہرآواز کوخاموش کرنے کی پالیسی کاحصہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ مطیع اللہ جان کوفی الفوررہاکیاجائے اورجبری گمشدگیوںکا سلسلہ بند کیاجائے ۔
٭٭٭٭٭