Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرین پر تشدد اورگرفتاریاں قابل مذمت ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
Posted on: 6/27/2020
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرین پر تشدد اورگرفتاریاں
قابل مذمت ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
سندھ دھرتی کے حقوق کیلئے ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اورنوجوانوںکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
سندھ کے غیرت مند بیٹوں اور بیٹیوں کو اس قسم کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا
دھرتی ماں کے غیرت مند بیٹے اپنی دھرتی ماں کی تحفظ کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے
جمہوریت پسند ممالک اور انسانی حقوق کے ادارے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کراچی پریس کلب کے باہرپرامن احتجاجی مظاہرین پر وحشیانہ تشدداور گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میںجناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے پنجابی فوج اورآئی ایس آئی کی جانب سے سندھی اوراردواسپیکنگ نوجوانوںکو بلاجوازگرفتارکرکے جبری گمشدہ کیاجارہا ہے، کئی برسوں سے لاپتہ افراد کوحراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے اور انکی مسخ شدہ لاشیں ویرانوںمیں پھینکی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ دھرتی کے ہزاروں بیٹے آج بھی لاپتہ ہیں جس کے باعث ان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب کا شکارہیں اوراپنے پیاروں کی باحفاظت بازیابی کیلئے دربدر ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کراچی پریس کلب کے باہرلاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے اپنے پیاروں کی جبری گمشدگیوں اورانسانی حقوق کی بڑے پیمانے پرپامالی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجارہا تھاکہ رینجرز اورپولیس اہلکاروںنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے والی خواتین ، بزرگوں اورنوجوانوں پرانتہائی وحشیانہ طریقے سے لاٹھی چارج کردیا، انہیں بہیمانہ
تشددکانشانہ بناکر لہولہان کردیا، خواتین کے دوپٹے کھینچے ، انکے کپڑے پھاڑے اور خواتین سمیت متعددافراد کو پولیس موبائل میں ڈال کرگرفتارکرلیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حقوق کی جدوجہد میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں اورسندھ کے غیرت مند بیٹوں اور بیٹیوں کو اس قسم کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا اورنہ ہی انہیں پرامن جدوجہد سے بازرکھاجاسکتا ہے،سندھ دھرتی ماں کے غیرت مند بیٹے اپنی دھرتی ماں کی تحفظ کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔جناب الطاف حسین نے سندھی اوراردوبولنے والے سندھیوںسے کہاکہ پرامن احتجاجی مظاہرین پر وحشیانہ تشدد اورانکی اندھادھندگرفتاریوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ ظالم پنجابی اسٹیبلشمنٹ شدید بوکھلاہٹ کاشکارہے لہٰذا وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں،ریاستی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیںاورنتائج کی پرواہ کیے بغیر سندھ دھرتی ماںکے تحفظ کیلئے میدان عمل میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔جناب الطاف حسین نے سندھ دھرتی کی پرعزم ، بہادر اورحوصلہ مند ماؤں ، بہنوں، بزرگوںاورنوجوانوںکو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سندھ دھرتی اور اس کے عوام کے حقوق کیلئے ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اورنوجوانوںکی قربانیاں ہرگز رائیگاںنہیںجائیں گی اوربے گناہ سندھیوں پر ڈھائے جانے والے ایک ایک ظلم کاحساب لیاجائے گا۔جناب الطاف حسین نے جمہوریت اورانسانیت پسند ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروںسے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سندھ دھرتی کے عوام کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکا نوٹس لیں اور ریاستی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔
٭٭٭٭٭ُ
12/26/2025 6:34:06 PM
شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ الطاف حسین
...
24 Dec 2025
سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے سینئر رکن نثار احمد پنہور اور انکے صا
...
24 Dec 2025
مرحومہ شمائلہ عمران کی نماز جنازہ لندن کی مرکزی ریجنٹس پارک مسجد میں
...
24 Dec 2025
مرحومہ شمائلہ عمران کی نمازجنازہ کا شیڈول
...
23 Dec 2025
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن اورسابق رکن قومی اسمبلی نثارپن
...
23 Dec 2025
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران کے انتقال پر کراچی کے علا
...
21 Dec 2025
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران تحریک کا سرمایہ تھیں، آج و
...
21 Dec 2025
شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران کے انتقال پر بہت دک
...
19 Dec 2025
پورے پاکستان میں کہیں بھی یوم سانحہ مشرقی پاکستان نہیں منایا گیا، سقوط
...
17 Dec 2025
صرف جنرل فیض حمیدکو سزادینا ادھوراانصاف ہے
...
14 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us