Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی ، حیدرآباد اورسندھ کے دیگرشہروںمیں ایم کیوایم کے کارکنوں،ہمدردوںاورسندھی بولنے والے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاںاورجبری گمشدگیاںقابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


  کراچی ، حیدرآباد اورسندھ کے دیگرشہروںمیں ایم کیوایم کے کارکنوں،ہمدردوںاورسندھی بولنے والے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاںاورجبری گمشدگیاںقابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 6/23/2020

 کراچی ، حیدرآباد اورسندھ کے دیگرشہروںمیں ایم کیوایم کے کارکنوں،ہمدردوںاورسندھی بولنے والے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاںاورجبری گمشدگیاںقابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
 جبری گمشدگیوںکے بارے میں سوشل میڈیاپر آوازاٹھانے والوںتک کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہےگزشتہ دوہفتوں کے دوران درجنوں بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیکرغائب کیا جاچکا ہے ، 
ان کے اہل خانہ پر دباؤڈالاجارہاہے کہ وہ انصاف کے حصول کیلئے عدالتوں سے رجوع نہ کریں
 اندرون سندھ سے بھی قوم پرست سیاسی کارکنوںاور سندھی نوجوانوںکوگرفتارکرکے غائب کیاجارہاہے
 اس طرح کی ظالمانہ کارروائیوںسے سندھ کے شہری اوردیہی علاقوں کے عوام میں محبت کے جذبات پیدانہیںہوں گے بلکہ مزیدنفرتیں ہی جنم لیںگی۔ رابطہ کمیٹی 
 چھاپوں،گرفتاریوںاورجبری گمشدگیوں کاسلسلہ بند کیاجائے ، تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہا
کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ

لندن  …  23  جون  2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی ، حیدرآباد اورسندھ کے دیگرشہروںمیں ایم کیوایم کے کارکنوںاور ہمدردوںکی گرفتاریوںاورجبری گمشدگیوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب سے سندھ کے مستقل باشندوںنے متحد ہوکرجدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیاہے اورآپس میں متحد ہوناشروع کیاہے، ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن میں بہت تیزی آگئی ہے ،ایم کیوایم کے کارکونںاورہمدردوںکو گرفتارکیاجارہاہے، حتیٰ کہ وہ لوگ جو سوشل میڈیا پر حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کے غلط اقدامات پر تنقید کررہے ہیں، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوںاورلاپتہ افراد کے معاملے پر سوشل میڈیاپر آوازاٹھارہے ہیںان تک کو چن چن کرگرفتارکیاجارہاہے اورلاپتہ کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ دوہفتوں کے دوران درجنوں بے گناہ نوجوانوں کوگھروںسے حراست میں لیکرغائب کیا جاچکاہے ، اب تک انہیں کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے، ان کے اہل خانہ پر بھی دباؤ ڈالا جارہاہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لئے عدالتوں سے رجوع نہ کریں ،اس طرح انہیں ان کے اس بنیادی حق سے بھی محروم کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ سراسر ظلم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی اورسندھ کے دیگرشہروں کی طرح اندرون سندھ کے شہروں اور قصبوں سے بھی سندھی بولنے والے قوم پرست سیاسی کارکنوںاورعام سندھی نوجوانوںکوگرفتارکرکے غائب کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس طرح کی ظالمانہ کارروائیوںسے سندھ کے شہری اوردیہی علاقوں کے عوام میں محبت کے جذبات پیدانہیںہوں گے بلکہ اس سے مزیدنفرتیں ہی جنم لیںگی۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ چھاپوں،گرفتاریوںاورجبری گمشدگیوں کاسلسلہ بند کیاجائے ، تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ 

٭٭٭٭٭


1/7/2025 10:27:19 PM