ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹرکے سینئر کارکن آصف پاشا کا بہیمانہ اورسفاکانہ ماورائے عدالت قتل مہاجروںکی نسل کشی
کاتسلسل ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
آصف پاشا شہید کو 22 فروری 2019ء کو پیراملٹری رینجرز نے گرفتار کیاتھا، 23فروری2019ء کورابطہ کمیٹی نے
آصف پاشااوردیگرکارکنوں کی گرفتاریوں پر مذمتی بیان جاری کیا
25فروری 2019ء کورینجرز نے پریس کانفرنس میں دیگرکارکنوںکی گرفتاری ظاہر کردی تھی لیکن آصف پاشاشہید کو مفرور قرار دیدیاتھا رابطہ کمیٹی نے 25فروری 2019ء کو ہی اپنے بیان میں اس خدشہ کااظہارکیاتھا کہیں آصف پاشا کوماورائے عدالت قتل نہ کردیاجائے
ایم کیوایم نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروںکو SOS لیٹرمیں آصف پاشا کی جان کولاحق خطرے سے آگاہ کیاتھا
جب سے ایم کیوایم نے سندھ کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کااعلان کیاہے، ہمارے خلاف جاری ریاستی آپریشن میں تیزی آگئی ہے،
پرامن جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنوںکولاپتہ کرنے اورماورائے عدالت قتل کرنے کانیاسلسلہ شروع کردیاگیاہے
آج ہی گلشن حدیدسے جئے سندھ کے ایک کارکن نیازلاشاری کی بھی مسخ شدہ لاش ملی ہے جسے 18ماہ قبل گرفتار کیاگیاتھا۔رابطہ کمیٹی
اقوام متحدہ ایم کیوایم اورجئے سندھ کے لاپتہ کارکنوںکے ماورائے عدالت قتل اورجبری گمشدگیوں کانوٹس لیں ۔ رابطہ کمیٹی
لندن … 16 جون 2020 ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹرکے سینئر کارکن آصف پاشا کے بہیمانہ اورسفاکانہ ماورائے عدالت قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ آصف پاشا کاسفاکانہ ماورائے عدالت قتل مہاجروںکی نسل کشی کاتسلسل ہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فلاحی اداروں ایدھی اورچھیپا کی رپورٹ کے مطابق آصف پاشا شہید کی لاش سچل تھانے کی حدود میں سپرہائی وے پر جمالی پل سمیراچوک کے قریب جھاڑیوںسے ملی۔ آصف پاشا کے جسم پرتشددکے نشانات تھے اوران کوپیشانی پر نہایت قریب سے گولی ماری گئی تھی ۔رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں حقائق بیان کرتے ہوئے کہاکہ آصف پاشا شہید کو 22 فروری 2019ء کو پیراملٹری رینجرز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیاتھا۔اگلے روز یعنی 23فروری 2019ء کورابطہ کمیٹی نے آصف پاشااوردیگرکارکنوں کی گرفتاریوں پر مذمت کابیان جاری کیا ۔ 25فروری 2019ء کورینجرز کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کی گئی تھی جن میں ایم کیوایم کے دیگرکارکنوںکی گرفتاری توظاہر کردی گئی تھی لیکن آصف پاشاشہید کومفرورقراردیدیاگیاتھا۔جس پر اسی روز یعنی 25فروری 2019ء کو ہی رابطہ کمیٹی نے بیان جاری کرکے اس خدشہ کااظہارکیاتھا کہیں آصف پاشا کوماورائے عدالت قتل نہ کردیاجائے ۔ایم کیوایم کی جانب سے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر بین الاقوامی اداروںکوبھی اپنے SOS لیٹرمیں آصف پاشا کی جان کولاحق خطرے سے آگاہ کیاتھا۔ آصف پاشا شہید کے اہل خانہ نے ان کی بازیابی کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائرکی تھی لیکن تقریباًڈیڑھ سال کے عرصہ میں آصف پاشاکوکسی بھی
نے ہرجگہ معلومات کیںاورہر دروازہ کھٹکھٹایالیکن کہیں سے کوئی انصاف نہیں ملا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم نے 25فروی 2019ء کواپنے بیان میں آصف پاشاکے حوالے سے جن خدشات کااظہارکیاتھاوہ درست ثابت ہوگئے اورآج آصف پاشا شہیدکو بیدردی سے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔ آج آصف پاشا کے بڑے بھائی کوپولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ آپ کے بھائی کی لاش ملی ہے آکرشناخت کرلیں۔آصف پاشاشہیدکی لاش جس حالت میں پائی گئی ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ انہیں سفاکانہ تشددکانشانہ بنایاگیااورپھرقریب سے گولی مارکر شہید کردیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے آصف پاشا کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ آصف پاشاشہیدکاقتل مہاجروںکی نسل کشی کے اس ریاستی عمل کاتسلسل ہے جس کا باقاعدہ سلسلہ 19جون 1992ء کوشروع کیاگیاتھااورجوآج تک جاری ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم نے سندھ کے مستقل باشندوں کے اتحادویکجہتی اورسندھ کے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کااعلان کیاہے، ہمارے خلاف جاری ریاستی آپریشن میں تیزی آگئی ہے اورپرامن جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنوںکولاپتہ کرنے اورماورائے عدالت قتل کرنے کانیاسلسلہ شروع کردیاگیاہے ۔آج جہاں ایک طرف ایم کیوایم کے کارکن آصف پاشا کو ماورائے عدالت قتل کیاگیاوہیں جئے سندھ کے ایک کارکن نیازلاشاری کوبھی تشددکرکے ان کی مسخ شدہ لاش کراچی میں گلشن حدید کے علاقے میں پھینکی گئی ہے ۔ نیاز لاشاری کوبھی 18ماہ قبل حیدرآبا د میں عدالت کے احاطے سے گرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیاتھا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اپنے جائز حقوق کے لئے پرامن جدوجہد کرنے والے کارکنوںکا اس طرح وحشیانہ قتل کھلا ظلم ، سفاکیت اوربربریت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ پاکستان میں سیاسی کارکنوںکی جبری گمشدگی اورماورائے عدالت قتل کاسلسلہ جاری ہے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ انصاف کے لئے دہائیاں دے رہے ہیں لیکن عدالتیں گونگی بہری بنی ہوئی ہیں اورکہیںسے کوئی انصاف نہیں مل رہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ لاپتہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر سوموٹولیں اورباقی لاپتہ کارکنوں کوبھی بازیاب کرائیں کیونکہ آصف پاشا کے ماورائے عدالت قتل کے بعد ہمیں ایم کیوایم کے دیگرلاپتہ کارکنوں کی جانوںکوبھی شدیدخطرہ لاحق ہوگیاہے اورخدشہ ہے کہ آصف پاشا کی طرح کہیں دیگرلاپتہ کارکنوںکوبھی ماورائے عدالت قتل نہ کردیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروںسے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں ایم کیوایم اورجئے سندھ کے لاپتہ کارکنوںکے ماورائے عدالت قتل اورجبری گمشدگیوں کانوٹس لیںاورمظالم کاسلسلہ بندکرائیں۔ رابطہ کمیٹی نے آصف پاشاشہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میںبرابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ آصف پاشاشہید کی مغفرت فرمائے ، انہیںجنت الفردوس میںجگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔
٭٭٭٭٭