آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے42ویں یوم تاسیس کے موقع پر گزشتہ شب ایم کیوایم کے کارکنوں نے
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچ کر بانی و قائدتحریک الطاف حسین کویوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی
تمام کارکنوںاور ذمہ داروں نے مشترکہ طورپرقائد تحریک الطاف حسین سے تجدیدعہد وفاکی
کارکنوں نے نعروں کے ذریعے بھی اپنے جوش وخروش کااظہارکیا
انقلاب نعرلے لگانے اور باتیں کرنے سے نہیں بلکہ میدان عمل میں جدوجہد کرنے سے آتاہے، الطاف حسین
ہمارے مینڈیٹ کوکبھی بھی کھلے دل سے تسلیم نہیں کیااور طاقت کے ذریعے ہمیں مسلسل کچلنے کی کوشش کی گئی
کتنے ہی مظالم کیوں نہ ڈھائے جائیں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے
برطانیہ ، امریکہ ، کینیڈااور دیگر اوورسیز یونٹوں کے ذمہ داران سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن ۔۔۔11، جون 2020 ئ
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے42ویں یوم تاسیس کے موقع پر گزشتہ شب ایم کیوایم کے کارکنوں نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچ کر بانی و قائدتحریک الطاف حسین کویوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔ مختلف یونٹوں سے تعلق رکھنے والے یوکے کے کارکنان رات کوسیکریٹریٹ پہنچنا شروع ہوگئے تھے ۔ جیسے ہی رات کے بارہ بجے کارکنوں نے بانی تحریک الطاف حسین کوپرجوش طریقے سے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔کارکنوں نے نعروں کے ذریعے بھی اپنے جوش وخروش کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے بھی کارکنوں کو اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔امریکہ ،کینیڈااور دیگراوورسیزیونٹوں کے ذمہ داران نے فون پر قائدتحریک الطاف حسین کومبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پرتمام کارکنوںاور ذمہ داروں نے مشترکہ طورپرقائد تحریک سے تجدیدعہد وفاکی ۔ اس موقع پر کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج سے 42سال قبل جامعہ کراچی میں، میں نے اے پی ایم ایس او کاپودالگایاجوکارکنوں کی محنت ، کمٹمنٹ اورلازوال قربانیوں کی بدولت ایک تناوردرخت بن گیااورہماری تحریک ملک کی تیسری اورسندھ کی دوسری بڑی جماعت بن گئی، عوام نے تمام ترسازشوں اورمظالم کے باوجو د ہمیں بارباربھرپورمینڈیٹ دیالیکن پاکستان کی ظالم وجابرقوتوں نے ہماری تحریک کے مینڈیٹ کوکبھی بھی کھلے دل سے تسلیم نہیں کیااور فوج کی طاقت کے ذریعے ہمیں مسلسل کچلنے کی کوشش کی گئی ۔ہم نے تمام ترریاستی مظالم کے باوجود تحریک کو زندہ رکھااورآج بھی تحریک کی یہ جدوجہد جاری ہے اورہماراعز م ہے کہ چاہے کیسی ہی رکاوٹیںاورسازشیں کیوں نہ کی جائیں اورکتنے ہی مظالم کیوں نہ ڈھائے جائیں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ تحریک کے کارکنان اورپوری قوم اپنی آئندہ نسلوں کی بقاء کے لئے تمام ترمصلحتوں کوبالائے طاق رکھ کرجدوجہد کرے کیونکہ انقلاب نعرلے لگانے اورجرات وہمت کی باتیںکرنے سے نہیں بلکہ میدان عمل میں آکر جرات وہمت سے جدوجہد کرنے سے آتاہے ۔ انہوں نے تحریک کے تمام شہداکوخراج عقیدت پیش کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کے تمام شہدا اورتمام مظلوم قوموں کے شہیدوںکواپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اوران کی قربانیوں کی بدولت مظلوم قوموں کے حقوق کی جدوجہد کوکامیابی سے ہمکنار کرے۔
٭٭٭٭٭