آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (APMSO) کا 42واں یوم تاسیس کل
بروزجمعرات تنظیمی جوش وجذبہ سے منایاجائے گا
تحریک کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کارکنان وعوام سے براہ راست وڈیو خطاب کریںگے
یوم تاسیس کے حوالے سے اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام مختلف پروگرام منعقد کئے جائیںگے
اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سطح پر پوسٹرکااجرا، یونٹوںکی جانب سے بھی پوسٹرتیارکئے گئے
شعبہ اطلاعات کی جانب سے اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس پر خصوصی ترانہ بھی تیارکرلیاگیا
لندن … 10جون 2020 ئ
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (APMSO) کا 42واں یوم تاسیس کل بروز جمعرات کوتنظیمی جوش وجذبہ سے منایاجائے گا۔ تحریک کے بانی وقائد جناب الطاف حسین اس موقع پر کارکنان وعوام سے سوشل میڈیاکے ذریعے براہ راست وڈیو خطاب کریںگے۔ قائدتحریک جناب الطاف حسین کا خطاب جمعرات کولندن وقت کے مطابق شام 4بجے اور پاکستان وقت کے مطابق رات 8بجے سوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشرکیاجائے گا۔اے پی ایم ایس او کے 42ویں یوم تاسیس کو روایتی جوش وجذبے سے منانے کے لئے ایم کیوایم کے اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیںگے اوربانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین سے تجدیدعہدوفاکیاجائے گا۔اس دن کے حوالے سے تحریکی جدوجہد کی تاریخ کواجاگرکیاجائے گا اور تحریک کے شہید وںکوخراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سطح پرایک پوسٹربھی جاری کیاگیا ہے جس پر ایک کارکن کوایک پہاڑ کی چٹان پر بانی وقائدجناب الطاف حسین کاپورٹریٹ اٹھائے ہوئے دکھایاگیاہے اوراوپرلکھاہے'' اپنے رہبرپہ رکھنایقیں '' ۔اس کے علاوہ ایم کیوایم کے مختلف یونٹوںکی جانب سے بھی کئی خوبصورت پوسٹرز تیارکئے گئے ہیںجنہیں سوشل میڈیاپر جاری کیاگیاہے۔ اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے موقع پرایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے ایک خصوصی ترانہ بھی تیارکیاگیاہے جوکل ریلیز کیاجائے گا۔
٭٭٭٭٭