Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محمد رضوان قریشی اور سیدمنیر علی کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کا رابطہ کمیٹی کے سابق ارکان افتخارحسین قریشی ، ارشد حسین قریشی اورسید مصطفی عزیزآبادی سے ٹیلی فون پر اظہارتعزیت


 Posted on: 5/30/2020
محمد رضوان قریشی اور سیدمنیر علی کے انتقال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا رابطہ کمیٹی کے سابق ارکان افتخارحسین قریشی ، ارشد حسین قریشی اورسید مصطفی عزیزآبادی سے ٹیلی فون پر اظہارتعزیت
دووماہ کے عرصے میں تحریک کے سینئر ساتھیوں کے انتقال پر مجھے ذاتی طورپر
 بہت صدمہ ہے ، قائدتحریک الطاف حسین
 منیر علی مرحوم صرف مصطفی عزیزآبادی کے بڑے بھائی ہی نہیں تھے بلکہ
 وہ تحریک کے سینئرترین ساتھی بھی تھے
محمد رضوان قریشی میرے سگے خالہ زاد بھائی ہی نہیں تھے بلکہ ایم کیوایم شعبہ اطلاعات
 وڈیوسیکشن کے سینئرترین رکن بھی تھے

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات وڈیو سیکشن کے سینئر اور سرگرم رکن محمدرضوان قریشی عرف گڈواوررابطہ کمیٹی کے سابق رکن مصطفی عزیزآبادی کے بڑے بھائی وایم کیوایم کے سینئررکن سید منیر علی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔جناب الطاف حسین نے ٹیلی فون پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق اراکین افتخارحسین قریشی، ارشد حسین قریشی اور مصطفی عزیزآبادی سے محمد رضوان قریشی اور سید منیر علی کے انتقال پر دلی تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ہرنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے ، اس دوماہ کے عرصے میں تحریک کے سینئر ساتھی خورشید اقبال ،نیراقبال، ان کی ہمشیرہ ، نیراقبال کی اہلیہ، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن حفیظ احمدکے پھوپھی زاد بھائی ہارون احمد، منظوراحمد، شاہد احمد، ایم کیوایم کے سینئرترین رکن وناظم آباد یوسی 45 کے یوسی چیئرمین محمد ارتضٰی خان اور ایم کیوایم کی سینئرترین رکن وایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر انتقال کرگئیں جس کا مجھے ذاتی طورپر بہت دکھ اورصدمہ ہے اور میں تحریکی ساتھیوںکے تمام سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیا بھرکے وفاپرست کارکنان بالخصوص Millennials کے علم میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ منیر علی مرحوم صرف مصطفی عزیزآبادی کے بڑے بھائی ہی نہیں تھے بلکہ وہ تحریک کے سینئرترین ساتھیوں میں بھی شمار کیے جاتے تھے اور جب میں لانڈھی 
2
میں ساتھیوں سے میٹنگ کیلئے جایاکرتا تھا تو منیر علی ان میٹنگوں میں شریک ہوتے تھے ۔ 1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کیاگیا اور فوج نے جرائم پیشہ افراد کاٹولہ'' حقیقی '' بناکر تحریک میں غداری کابیج بویا تو اس وقت لانڈھی کورنگی کے ساتھیوں پر بدترین مظالم ڈھائے گئے ، بندوق کی نوک پر ساتھیوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں اور وفاداری تبدیل نہ کرنے والے ساتھیوں کو شہیدکیاگیا۔انہوںنے کہاکہ نوجوان تحریکی ساتھیوں کو تنظیمی لٹریچر پڑھنے سے اندازہ ہوگا کہ ایم کیوایم کی تحریک کو کن کن ریاستی مظالم کا سامنا کرنا پڑا ہے، آگ وخون کے کتنے دریا عبور کرکے تحریک اس مقام پر پہنچی ہے اور تحریک کو کس طرح ظلم کی چکی میں پیسا جاتارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام تر ریاستی مظالم کے باوجود ظلم کی چکی میں پسنے والا ہرزرہ ایم کیوایم زندہ باد کا نعرہ لگارہا ہے ۔ 19، جون1992ء کی غداری کے دوران منیر علی بھی دیگر وفادار ساتھیوں کی طرح ثابت قدم رہے اور انہوں نے ایک ذمہ دار کی حیثیت سے تحریک کی کمان سنبھال کر تحریکی ساتھیوں کو جمع کیاجس کی پاداش میں فوج نے انہیں اٹھاکر لاپتہ کردیاتھا، منیر علی کو ذہنی وجسمانی تشدد کانشانہ بناکر معذورکیاگیا اورایک سال کے بعد انہیں بازیاب کیاگیا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسی طرح محمد رضوان قریشی عرف گڈو صرف میرے سگے خالہ زاد بھائی اور افتخارحسین اور ارشد حسین کے رشتے دار ہی نہیں تھے بلکہ ایم کیوایم شعبہ اطلاعات وڈیوسیکشن کے سینئرترین سرگرم رکن بھی تھے جو تحریک کے ہر چھوٹے بڑے جلسوں کے انتظامات اوروڈیوکوریج میں دن رات مصروف رہا کرتے تھے ۔اس موقع پر جناب الطاف حسین نے محمد رضوان قریشی ،سید منیر علی اورخصوصاً دوماہ کے دوران جاں بحق ہونے والے تمام وفاپرست تحریکی ساتھیوںاور ان کے رشتے داروں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کے صغیرہ کبیرہ گناہوں کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے اور تمام سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔جناب الطاف حسین نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس کڑے امتحان میں ایم کیوایم کے تمام وفاپرست ساتھیوں اوران کے عزیزواقارب کو اپنی امان میں رکھے ، ان پراپنا خصوصی فضل وکرم فرمائے ، وبائی امراض سے محفوظ رکھے، تمام بیماروں کو شفائے کلی عطا کرے اور تمام وفاپرست کارکنان اوران کے رشتہ داروں کو درازی عمر عطافرمائے ۔(آمین)
٭٭٭٭٭


1/7/2025 10:20:35 PM