ایم کیوایم نے محترمہ صفیہ اکبر کی رحلت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا، اعلامیہ
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے
تحریک کیلئے محترمہ صفیہ اکبر کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، قائم مقام کنوینر طارق جاوید
تین روزہ سوگ کے دوران تحریک کی تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی ، طارق جاوید
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی
کی جائے گی ،طارق جاوید
متحدہ قومی موومنٹ کی سینئرترین رکن اور ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر کی رحلت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ایک بیان میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید نے کہاکہ محترمہ صفیہ اکبر تحریک کی سینئر ترین رکن تھیں اور انہوں نے ایم کیوایم کی جدوجہد میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اورتحریک کیلئے مرحومہ کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ صفیہ اکبر کے انتقال سے قائد تحریک جناب الطاف حسین اورپاکستان سمیت دنیا بھرمیں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد عوام گہرے دکھ اور صدمے کا شکار ہیں ۔ طارق جاوید نے محترمہ صفیہ اکبرکی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ تین روزہ سوگ کے دوران تحریک کی تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی ۔
٭٭٭٭٭