Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی سینئر ترین رکن محترمہ صفیہ اکبر طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئیں


 Posted on: 5/19/2020
ایم کیوایم کی سینئر ترین رکن محترمہ صفیہ اکبر طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئیں
محترمہ صفیہ اکبر کئی دنوں سے شدید علیل تھیں اور اپنی علالت کے باعث مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں
 مرحومہ انتہائی شفیق خاتون تھیںاورمستحق افراد کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتی تھیں، قائد تحریک الطاف حسین
 محترمہ صفیہ اکبر کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر دلی دکھ اورصدمہ پہنچا ہے، قائد تحریک الطاف حسین
محترمہ صفیہ اکبرکے انتقال سے مجھ سمیت تمام کارکنان ایک مشفق نظریاتی ماں سے محروم ہوگئے 
 ایم کیوایم کی جدوجہد میں محترمہ صفیہ اکبر کی تنظیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں
دنیا بھرمیں مقیم وفاپرست کارکنان وہمدرد مرحومہ کے بلنددرجات کیلئے دعائیں کرتے رہیں گے
 دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان ،سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں
ایم کیوایم کی سینئرترین رکن محترمہ صفیہ اکبرکے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہارتعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کی سینئر ترین رکن اورایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئیں، محترمہ صفیہ اکبر کے انتقال کی خبرسے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ایم کیوایم کے حلقوں میں شدید دکھ اورغم کی لہردوڑ گئی ۔( انا للہ وانا الہ راجعون)
تفصیلات کے مطابق محترمہ صفیہ اکبر گزشتہ کئی دنوں سے شدید علیل تھیں اور اپنی علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیںجہاں ان کاکامیاب آپریشن ہوا تھا ،تاہم چند روز قبل ان کی طبیعت بگڑی گئی تھی اورانہیں فوری طوراسپتال میں داخل کرایاگیا تھاجہاں وہ زیرعلاج تھیں تاہم ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکیں اور آج بروز منگل اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔مرحومہ کے شوہر محمداکبرمرحوم بھی ایم کیوایم برطانیہ کے سرگرم ذمہ دار تھے جبکہ مرحومہ کی پوری فیملی قائد تحریک جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت رکھتی ہے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی سینئر ترین رکن اور شعبہ خواتین برطانیہ کی انچارج محترمہ صفیہ اکبرکے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ صفیہ اکبر کا شمار ایم کیوایم کے سینئرترین اورمخلص اراکین میں ہوتا تھا اور وہ ایک ماں کی طرح ایم کیوایم برطانیہ کے تمام ساتھیوں کے ساتھ شفقت سے پیش آتی تھیں، ہرایک کی خوشی اورغم میں شریک رہا کرتی تھیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ صفیہ اکبر انتہائی شفیق خاتون تھیںاورمستحق افراد کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتی تھیں، مرحومہ اپنی ضعیف العمری  اور علالت کے باوجود رات دن تنظیمی کاموں میں مصروف رہتی تھیں اور اپنے گھرسے دوگھنٹے کی مسافت طے کرکے اور کئی ٹرینیں تبدیل کرکے باقاعدگی سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ آیا کرتی تھیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے خود صفیہ اکبر باجی کو کئی مرتبہ منع کیا تھاکہ آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی لہٰذا آپ ہفتہ میں ایک دن کیلئے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ آجایاکریں لیکن وہ منع کرنے کے باوجود انٹرنیشنل سیکریٹریٹ آنے کی ضد کیاکرتی تھیں اور کہاکرتی تھیں کہ الطاف بھائی ، ہم آپ سے دور نہیں رہ سکتے ، ہمیں آفس آکر اورآپ سے بات کرکے بہت اچھا لگتا ہے۔انہوں نے کہاکہ صفیہ اکبر ملنسار اور خوش مزاج خاتون تھیں، ہرایک سے پیار ومحبت سے پیش آتی تھیں ، اکثروبیشتر تحریکی ساتھیوںکیلئے اپنے ہاتھ سے کھانا بناکر لایاکرتی تھیں اور شعبہ خواتین کے زیراہتمام لندن میں ہرسال انتہائی عقیدت ومحبت سے محفل میلاد ۖ کے انعقاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ صفیہ اکبر کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر دلی دکھ اورصدمہ پہنچا ہے اور ان کے انتقال سے مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان ایک مشفق نظریاتی ماں کی شفقت سے محروم ہوگئے ہیں اور محترمہ صفیہ اکبرکے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد میں محترمہ صفیہ اکبر کی تنظیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور دنیا بھرمیں مقیم وفاپرست کارکنان وہمدرد مرحومہ کے بلنددرجات کیلئے دعائیں کرتے رہیں گے۔ جناب الطاف حسین نے محترمہ صفیہ اکبر کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اورسوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔(آمین ثمہ آمین)
٭٭٭٭٭




1/7/2025 10:30:37 PM