آزادی کی جدوجہد میں مولاناحسرت موہانی کا کردار ناقابل فراموش ہے، قائدتحریک الطاف حسین
آزادی کی جدوجہد مولانا حرست موہانی کا نصب العین تھا
قیدوبند کی صعوبتیں بھی سید الاحرارکے حریت پسندانہ جذبے کی آگ کو سردنہ کرسکیں
تحریک آزادی کے جیدرہنماؤں اوران کی لازوال قربانیوں کو فراموش کرکے احسان فراموشی کا عمل کیاجاتارہا ہے
حق گوصحافی ، شاعر اوربرصغیرکے حریت پسند ر رہنمامولانا حسرت موہانی کی 69 ویں برسی کے موقع پر بیان
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے برصغیرکے نڈروبے باک رہنماء ، معروف شاعراورحق گو صحافی سید الاحرار مولانا حسرت موہانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ انگریزوں کی غلامی سے آزادی کی جدوجہد میں مولاناحسرت موہانی کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔ مولانا حسرت موہانی کی 69 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مولانا حسرت موہانی، قومی غیرت وحمیت ، غلامی سے نفرت اورآزادی سے محبت پرایمان کی حدتک یقین رکھتے تھے اور آزادی کی جدوجہد ان کا نصب العین تھا۔مولانا حسرت موہانی ایک حق گو صحافی تھے اور سچائی رقم کرنے کی پاداش میں انہوں نے قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں لیکن ظلم وستم کا کوئی بھی حربہ سید الاحرارکے پایہ ء استقامت میں لغزش پیدا نہ کرسکانہ ہی ان کے حریت پسندانہ جذبے کی آگ کو سردنہ کرسکا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک آزادی کے جیدرہنماؤں اوران کی لازوال قربانیوں کو فراموش کرکے احسان فراموشی کا عمل کیاجاتارہا ہے اور ٹیلی ویژن پر ان عظیم شخصیات کے لئے کوئی پروگرام نہیں کیے جاتے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مولانا حسرت موہانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولاناحرست موہانی کے درجات بلند فرمائے اور ان کی قربانیوں کی بدولت مظلوم قوموں میں آزادی کیلئے جدوجہد بیدار کرے ۔ (آمین)
٭٭٭٭٭