قائد تحریک جناب الطاف حسین نے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے
ایم کیو ایم کے سینیر رکن طارق جاوید کو عارضی طور پر کنوینر مقرر کر دیا ہے
لندن۔۔۔24، اپریل2020ئ
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے اور ایم کیو ایم کے سینیر رکن طارق جاوید کو عارضی طور پر کنوینر مقرر کر دیا ہے۔
جناب الطاف حسین نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو فعالیت کے ساتھ ہفتہ کے ساتوں دن 24 گھنٹے تحریک کیلئے وقف کر سکتے ہیں وہ اپنے نام طارق جاوید کو فراہم کر دیں جس میں UK کے ذمہ داران اور کارکنان بھی شامل ہیں.
مزید یہ کہ جیسے جیسے پیشرفت ہو گی اطلاع دی جاتی رہے گی
تحریک میں صرف کاکنان ہی نہیں ذمہ داران بھی جواب دہ ہوتے ہیں۔
منجانب
مرکزی شعبہ اطلاعات
متحدہ قومی موومنٹ
انٹرنیشنل سیکریٹیریٹ
لندن