Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت سندھ کو تقسیم کرنے اورسرائیکی صوبہ کی آڑمیں کراچی صوبہ کا گھناؤناکھیل کھیل رہی ہے۔الطاف حسین


 Posted on: 3/16/2020
حکومت سندھ کو تقسیم کرنے اورسرائیکی صوبہ کی آڑمیں کراچی صوبہ کا گھناؤناکھیل کھیل رہی ہے۔الطاف حسین 
 سندھ دھرتی ماں سے پیارکرنے والے سندھ کے مستقل باشندے اس گھناؤنے کھیل کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیںگے  
سندھی اوراردوبولنے والے دونوں سندھ دھرتی کے بیٹے ہیںاوروہ دھرتی ماں کی آزادی پر ایمان کی حدتک یقین رکھتے ہیں 
سندھ کے مستقل باشندے، دانشور اورقلمکار اپنے اپنے شعبے میں سندھ دھرتی ماں کی حفاظت کیلئے اپناقومی فرض ضرور ادا کریں
 آزادی صرف دعاؤںسے حاصل نہیں ہوتی بلکہ لازوال قربانیاں دینے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے۔  الطاف حسین 
  ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی سندھ کے سینئرقوم پرست رہنمااورجئے سندھ تحریک کے سربراہ ڈاکٹرصفدرسرکی سے فون پر گفتگو

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حکومت، جوماضی میں بھی سندھ کوتقسیم کرنے کی سازشیں کرتی رہی ہے وہ اب'' لڑاؤ اورسندھ پر قبضہ جماؤ رکھو'' کی نئی سازشوں کے تحت بہت بھاری سرمایہ کے ساتھ دوبارہ سندھ کو تقسیم کرنے اور سرائیکی صوبہ کی آڑمیں کراچی صوبہ کامطالبہ کرنے کاجو گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے اسے سندھ دھرتی ماں سے پیارکرنے والے سندھ کے مستقل باشندے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات سندھ کے سینئرقوم پرست رہنمااورجئے سندھ تحریک کے سربراہ ڈاکٹرصفدرسرکی سے فون پر طویل گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ مہاجر عوام یعنی اردوبولنے والے سندھی اب پوری طرح سے تمام ترسازشوں کوسمجھ چکے ہیں ، سندھی بولنے والے سندھی اوراردوبولنے والے سندھی دونوں سندھ دھرتی کے بیٹے ہیںاوروہ دھرتی ماں کی آزادی پر ایمان کی حدتک مکمل یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں سندھ دھرتی ماں کے بیٹوںخاص طوپرسندھ کے دانشوروں اورقلمکاروںسے ، جو پنجابی سامراج کے طاقتور افراد کی کارستانیوں اور کارگزاریوںکوخوب سمجھتے ہیں،ان سے اپیل کرتاہوں کہ وہ بھی اپنے اپنے شعبے میں سندھ دھرتی ماں کی حفاظت کیلئے اپناقومی فرض ضرور ادا کریں اورسندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان people to people contact کوتیزی سے بڑھائیں، آپس میں کچہریاں کریں اورپنجابی سامراج کی طاقتورقوتوںجنہوں نے سندھ دھرتی ماں سمیت پورے ملک کوہی نہیں بلکہ غریب پنجابیوںکوبھی غلام بنارکھاہے، ان سے نجات حاصل کرنے کا نہ صرف خود عہد کریںبلکہ دوسروں کوبھی آزادسندھ دھرتی کاپیغام دیںاورسندھ دھرتی ماں کی آزادی کیلئے مستقبل میں نہ صرف خود ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے ذہنی وجسمانی طورپر تیاررہیں بلکہ دوسروںکوبھی تیارکریں کیونکہ یاد رکھیں کہ آزادی صرف دعاؤںسے حاصل نہیں ہوتی بلکہ لازوال قربانیاں دینے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے۔ دوران گفتگوجب ڈاکٹرصفدرسرکی نے بہادرآباد ٹولے اورPSP  ٹولے کاذکرکیا تو جناب الطاف حسین نے انہیں بتایاکہ یہ سب اسٹیبلشمنٹ کے چوہے ہیں اور مہاجرعوام ان کی کسی بھی سازش اورجھوٹے پروپیگنڈے کاہرگز شکارنہیں ہوںگے کیونکہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے اشاروںپر ناچنے والے ان ضمیرفروش لوگوں نے اپنے قائدسے وفاداری کی قسمیں کھاکربیوفائی کی، جوقائد اپنے شب وروز تحریک اورمظلوم عوام کیلئے وقف کرتارہااورجس نے خودکبھی الیکشن نہیں لڑا، جونہ خودکبھی وفاقی یا صوبائی وزیر، میئرڈپٹی میئر بنااورنہ ہی اپنے کسی بھائی بہن کوبنایابلکہ ان ضمیرفروش لوگوں کو ایوانوں اور بڑے بڑے مقام اورپوزیشن پرپہنچایا،یہ لوگ قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کراس قائدسے عہدوفاکی قسمیںکھایاکرتے تھے اور قائد کو اپنا نظریاتی اورروحانی باپ کہتے تھے ،جب یہ اپنے اس نظریاتی اورروحانی باپ کے وفادارنہ ہوئے تو قوم کے وفادار کیسے ہوسکتے ہیں۔ یہ کراچی صوبہ کی مانگ کرکے کراچی کوپنجاب کی سیٹلائٹ اسٹیٹ بنانے میں میرجعفرومیرصادق والا کرداراداکریںگے لیکن ملعون یزید ہو یابدنام زمانہ غداران میرجعفر و میر صادق ہوں ، تاریخ قیامت تک انہیں غدار اورعوام کا دشمن وجابرقراردیتی رہے گی کیونکہ تاریخ غداروںکو کبھی معاف نہیں کرتی۔ 
٭٭٭٭٭


1/7/2025 11:05:54 PM