جئے سندھ تحریک کے جلاوطن سربراہ ڈاکٹرصفدر سرکی کی لندن میں ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات 8 گھنٹے تک جاری رہی جس میں 7گھنٹے ون ٹو ون ملاقات ہوئی
ملاقات میں سندھ دھرتی کے وسائل پر پنجابی سامراج کے قبضے سے نجات، سندھ دھرتی کے عوام کی فلاح و بقا اور
سندھ دھرتی کی حفاظت کیلئے اتحاد واتفاق ، یکجہتی اورمشترکہ جدوجہدپر مکمل اتفاق
سائیں جی ایم سید کے فکروفلسفہ کے سینئرپیروکار اورجئے سندھ تحریک کے جلاوطن سربراہ ڈاکٹرصفدر سرکی نے لندن میں ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات 8 گھنٹے تک جاری رہی جس میں 7گھنٹے ون ٹو ون ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں سندھ دھرتی کے وسائل پر پنجابی سامراج کے قبضے سے نجات، سندھ دھرتی اوراس کے عوام کی فلاح و بقا اورسندھ دھرتی کی حفاظت کے لئے اتحاد واتفاق ، یکجہتی اورمشترکہ جدوجہدپر مکمل اتفاق کیا گیا۔ قبل ازیں جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرصفدرسرکی کاگرم جوشی سے استقبال کیااورلندن تشریف آوری پر ان کاشکریہ اداکیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کواجرک بھی پہنائی۔
ملاقات میں سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان اتحاد اورمقبوضہ سندھ کوپنجابی سامراج کے چنگل سے نجات دلانے کے لئے مشترکہ جدوجہد کو وقت کی اہم ضرورت قراردیاگیا۔ ملاقات میںدونوں رہنماؤں نے اٹل فیصلہ کیا کہ سندھ دھرتی کی آزادی ایک عظیم مقصد ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے سندھ کے مستقل باشندوںکی جدوجہد جاری رہے گی۔مزیدیہ کہ سندھ دھرتی کی آزادی کے لئے قوم پرست رہنماؤںسے رابطے بھی کئے جائیں گے۔ دونوںرہنماؤںنے مستقبل میں باہمی رابطوں اورملاقاتوںکا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
٭٭٭٭٭