شہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی دوسری برسی کے موقع پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورخواتین
نے کراچی میں سخی حسن قبرستان میں شہید رہنما کی قبرپر پھول چڑھائے
شہیدوفاکی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا
پولیس ورینجرز اورسیکوریٹی ایجنسیوں کے سادہ لباس اہلکاروں نے سخی حسن قبرستان جانے والوںکوہراساں کیا ،میتوں کی تدفین کی غرض سے آنے والوںتک کی بھی کڑی نگرانی کی گئی
کراچی …13 جنوری 2020 ئ
پاکستان کے بڑے فلاسفر، استاد،ممتاز انقلابی رہنمااورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرشہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی دوسری برسی کے موقع پر آج ایم کیوایم کے کارکنوں،ماؤںبہنوں اورہمدردوںنے کراچی میں سخی حسن قبرستان میں شہید رہنما کی قبرپر جاکرپھول چڑھائے ، شہیدوفاکی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ایم کیوایم کی جانب سے شہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکی دوسری برسی کے موقع پر کارکنان وعوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ سخی حسن قبرستان میں واقع شہید رہنما کی قبرپرجاکرفاتحہ پڑھیںاورانہیں خراج عقیدت پیش کریں۔اس موقع پر کارکنان وعوام کوقبرپرجانے سے روکنے کے لئے پولیس ورینجرز اورسیکوریٹی ایجنسیوں کے سادہ لباس میںملبوس اہلکاربڑی تعدادمیں سخی حسن قبرستان کے اطراف تعینات تھے جو قبرستان جانے والوںکوہراساں کررہے تھے ، حتیٰ کہ وہاں میتوں کی تدفین کی غرض سے آنے والوںتک کی بھی کڑی نگرانی کی گئی۔ تاہم ایم کیوایم کے کئی نوجوان کارکنا ن اورخواتین ٹولیوں کی شکل میں کسی بھی طرح شہید وفا ڈاکٹرحسن ظفر عارف کی قبرتک پہنچنے میںکامیاب ہوگئے جنہوں نے شہید رہنما کی قبرپر پھول چڑھائے ، شہید وفاکی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور تحریک کے لئے ان کی قربانیوںپرخراج عقیدت پیش کیا۔
٭٭٭٭٭