شہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی برسی پر سخی حسن قبرستان جاکرشہید کی قبرپر پھولوں کی چادریں چڑھانے اور فاتحہ خوانی کرنے والے کارکنوں ، ماؤں،بہنوںاوربزرگوںکو ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کاخراج تحسین
لندن…13 جنوری 2020 ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے ان تمام کارکنوں ، ماؤں،بہنوںاوربزرگوںکو دل کی گہرائیوںسے زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے شہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی دوسری برسی کے موقع پرآج تمام رکاوٹوں کے باوجودکراچی میں سخی حسن قبرستان میں شہید وفاکی قبرپر جاکر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، شہیدوفاکی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اگرچہ حالات نامساعد ہیں اورمصائب ومشکلات ہیں لیکن ایم کیوایم کے پرعزم اوروفاشعارکارکنوں، ماؤںبہنوںاوربزرگوںنے تمام تر مشکلات کے باوجود جس طرح شہیدوفاڈاکٹرحسن ظفر کی قبرپرجاکرشہیدکی قربانیوںپر انہیںخراج عقیدت پیش کیااس جرات و ہمت پر میں ایک ایک کارکن ، ایک ایک ماں اورایک ایک بہن کوسیلوٹ پیش کرتاہوںاوران سب کے لئے دعاکرتاہوںکہ اللہ تعالیٰ ان سب کوتحریک اورمشن ومقصد کا وفادار رکھے ۔
٭٭٭٭٭