تمام مظلوم قومیں نئے سال کی آمد پر ''فوجستان '' کی غلامی سے نجات ، اپنے غصب شدہ حقوق کے حصول اوراپنی
آئندہ نسلوں کی باعزت زندگی کیلئے عملی جدوجہد کا عزم کر یں۔الطاف حسین
مہاجراوردیگرتمام مظلوم عوام اپنے حقوق سے محروم ہیں، حقوق کیلئے آوازاٹھانے والے ہرسچے قوم پرست کوغدار قراردے کر
اس پر اپنے ہی وطن کی زمین تنگ کی جارہی ہے
ملک میں اسمبلیاں، انتظامیہ، عدلیہ ،میڈیاموجود ہے لیکن پورے ملک پر فوج کاقبضہ ہے، تمام ایوان فوج کے ہاتھوں یرغمال ہیں
فوج ہرقسم کا کاروبارکررہی ہے ،تمام شعبے اورمحکمے فوج کے محکوم اورتمام مظلوم قومیں فوج کے کرپٹ جرنیلوں کے غلام بنے ہوئے ہیں
محکوم ومظلوم عوام کی قسمت بدلنے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں اتریںگے ،اپنی حالت بدلنے کے لئے انہیں خود ہی عملی جدوجہدکرنی ہوگی
سال 2020ء کی آمدپرتمام مظلوم قوموں کے عوام کے نام متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کا پیغا م
لندن … 31 دسمبر 2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائدجناب الطاف حسین نے سال 2020ء کی آمدپر عوام کے نام اپنے پیغا م میں کہاہے کہ مہاجراورتمام مظلوم قومیں نئے سال کی آمد پر ''فوجستان '' کی غلامی سے نجات ، اپنے غصب شدہ حقوق کے حصول اوراپنی آئندہ نسلوں کی باعزت زندگی کیلئے عملی جدوجہد کا عزم کر یں۔ اپنے پیغام میں انہو ںنے کہاکہ سندھ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا، قبائلی علاقے، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کئی دہائیوں سے پنجاب کی کالونی بنے ہوئے ہیں ،مہاجر، سندھی، بلوچ، پشتون، سرائیکی، ہزارے وال، گلگتی بلتستانی اورکشمیری عوام اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں، اپنے حق کیلئے آوازبلندکرنے پر انہیں فوج ، رینجرز، ایف سی اوردیگرسیکوریٹی فورسز اورسرکاری ایجنسیوں کے ذریعے ظلم وبربریت کانشانہ بنایاجارہاہے ، حقوق کیلئے آوازاٹھانے والے اورفوج کے ظلم کو ظلم کہنے والے ہرسچے قوم پرست کوغدار قراردے کراس پر اپنے ہی وطن کی زمین تنگ کی جارہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج پاکستان میں اگرچہ حکومت، سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلیاں اوربلدیاتی ایوان موجود ہیں، عدالتیں بھی ہیں اورمیڈیابھی موجود ہے لیکن درحقیقت آج پورے ملک پر فوج کاقبضہ ہے، ملک کے تمام ایوان فوج کے کرپٹ جرنیلوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، حکومت ہی نہیں بلکہ معیشت پر بھی فوج کاکنٹرول ہے اور اسلحہ سے لیکر گوشت کی فروخت اوربینکاری سے لیکرزمینوں کی خریدوفروخت اوربلڈنگ کنسٹرکشن تک ، فوج ہرقسم کا کاروبارکررہی ہے ،تمام شعبے اورمحکمے فوج کے محکوم اورملک کی تمام مظلوم قومیں فوج کے کرپٹ جرنیلوں کے غلام بنے ہوئے ہیں جنہیں اپنی مرضی سے نہ سیاست کرنے کی اجازت ہے اورنہ ہی اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی آزادی ہے ، ملک کے غریب عوام سسک سسک کرزندگی گزارنے پرمجبورہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وقت کاتقاضہ ہے کہ مہاجر، سندھی، بلوچ، پشتون، سرائیکی، ہزارے وال، گلگتی بلتستانی اورکشمیری عوام نئے سال کی آمد پراس ''فوجستان '' کی غلامی سے نجات ، اپنے غصب شدہ حقوق کے حصول اور اپنی آئندہ نسلوں کی باعزت زندگی کیلئے عملی جدوجہد کا عزم کر یںاوریہ یادرکھیںکہ آپ کی قسمت بدلنے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے اوراپنی حالت بدلنے کیلئے آپ کوخود ہی عملی جدوجہدکرنی ہوگی اوراس عظیم مقصد کیلئے ہرقسم کی قربانی دینی ہوگی۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ نیاسال ملک کی تمام مظلوم قوموں کیلئے نیک شگون ثابت ہواور نئے سال کاسورج مہاجروںاورتمام مظلوم قوموں کیلئے ظلم وجبر اورناانصافیوں سے نجات کی نوید لیکرطلوع ہو۔
٭٭٭٭٭