Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کی رہائش گاہ پر ایک مرتبہ پھر مشکوک سرگرمیوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت


قائد تحریک الطاف حسین کی رہائش گاہ پر ایک مرتبہ پھر مشکوک سرگرمیوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
 Posted on: 12/25/2019
قائد تحریک الطاف حسین کی رہائش گاہ پر ایک مرتبہ پھر مشکوک سرگرمیوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
بدھ کی سہ پہر مشکوک کار میں سوار دہشت گردوںنے قائد تحریک الطاف حسین کے گھر اور باہر پارک گاڑیوں کی تصاویر بنائیں
وفاپرست عوام،قائد تحریک  الطاف حسین کی صحت وتندرستی ،عافیت وسلامتی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کریں، رابطہ کمیٹی

لندن ۔۔۔25، دسمبر2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ پر ایک مرتبہ پھر مشکوک سرگرمیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج بروز بدھ مورخہ 25، دسمبر2019ء سہ پہر کے وقت ایک مشکوک کار میں سوار دہشت گرد قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ پہنچے ، ایک دہشت گرد نے کار سے اتر کر جناب الطاف حسین کے گھر اور باہر پارک کی گئی گاڑیوںکی تصاویر بنانی شروع کردیں۔ جب وہاں موجود رضا کار ، ان دہشت گردوںکو دیکھتے ہی باہر نکلے تو دہشت گرد کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس واقعہ سے پولیس کو مطلع کردیاگیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم ، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں نہ پہلے خوف زدہ کیاجاسکا ہے اور نہ ہی آئندہ خوف زدہ کیاجاسکتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دشمن عناصر ،قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سچائی پر مبنی خطابات سے شدید پریشانی اوربوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اسی بوکھلاہٹ میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے تمام وفاپرست ماؤں، بہنوں، بزرگوں اورنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی ،عافیت وسلامتی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
٭٭٭٭٭


1/8/2025 7:54:25 PM