سیدعلی رضاعابدی سچ اورحق کی جدوجہد کرنے والانوجوان تھا ۔ سیدعلی رضاعابدی شہید کی پہلی برسی پر
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
فوج، پیراملٹری رینجرز اور آئی ایس آئی کی جانب سے سیف ہاؤسز میں بلاکرکھلی کھلی دھمکیاں دی جاتی رہیں۔ الطاف حسین
اس نے ان دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں کی اور وہ تمام تر ریاستی جبراوردھمکیوں کے باوجود حق کی آواز بلند کرتا رہا۔ الطاف حسین
سیدعلی رضاعابدی شہید کالہو رائیگاں نہیںجائے گااوراللہ کاانصاف ضرور حرکت میں آئے گا۔ الطاف حسین
سیدعلی رضاعابدی شہید جیسے معصوم نوجوان کوسفاکی سے قتل کرنے والے اور قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے ظالم وسفاک عناصر
اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکیںگے۔الطاف حسین
سیدعلی رضاعابدی شہید کی پہلی برسی پران کے والدین، بیوہ، بچوںاورتمام سوگوار لواحقین سے قائدتحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن … 24 دسمبر 2019ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی سیدعلی رضاعابدی شہید کی پہلی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ا پنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سیدعلی رضاعابدی سچ اورحق کی جدوجہد کرنے والانوجوان تھا ،وہ پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کا انقلاب دیکھناچاہتاتھا، اسی عزم اورارادے کے ساتھ وہ ایم کیوایم میں شامل ہوا، وہ ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوااوردن رات عوام کی بلاامتیاز خدمت میںدن رات مصروف تھا۔ 22 اگست 2016ء کوجب فوج نے نائن زیروکوسیل کرکے ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کا بدترین فیز شروع کیا تو اس موقع پر بھی اس نے اس آپریشن کے خلاف آوازبلند کی جس پر اسے بھی ریاستی انتقام کانشانہ بنایاگیا ۔ سید علی رضاعابدی شہید الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیااورسوشل میڈیاپر ریاستی مظالم کے خلاف آوازبلندکرتارہا، جس پر اسے فوج، پیراملٹری رینجرز اور آئی ایس آئی کی جانب سے سیف ہاؤسز میں بلاکرکھلی کھلی دھمکیاں دی جاتی رہیںلیکن اس نے ان دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں کی اور وہ تمام تر ریاستی جبراوردھمکیوں کے باوجود حق کی آواز بلند کرتا رہا۔ بالآخر گزشتہ سال 25دسمبر2018ء کوسیدعلی رضاعابدی کواس کے گھرکے دروازے پر بیدردی سے گولیاں مارکرشہیدکردیا گیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سیدعلی رضاعابدی شہید جیسے معصوم نوجوان کوسفاکی سے قتل کرنے والے اوراس کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے ظالم وسفاک عناصر اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکیںگے اورعبرتناک انجام سے دوچارہوںگے۔ جناب الطاف حسین نے سیدعلی رضاعابدی شہید کی پہلی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیااوران کے والدین، بیوہ، بچوںاورتمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں، آپ اللہ تعالیٰ کے انصاف پریقین رکھیں ، انشاء اللہ سیدعلی رضاعابدی شہید کالہو رائیگاں نہیںجائے گااوراللہ کاانصاف ضرور حرکت میں آئے گا۔
٭٭٭٭٭