لندن … 24 دسمبر 2019ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے دنیا بھر کے تمام مسیحی عوام کوکرسمس کے تہوار کی دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کرسمس اللہ تعالیٰ کے پیغمبر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کایوم ولادت ہے اورآج پوری دنیا میں مسیحی عوام اس حوالے سے کرسمس کاتہوارمنارہے ہیں ۔ انہوںنے تمام مسیحی ماؤں،بہنوں، بھائیوں، بزرگوں اوربچوںکوکرسمس کے تہوارکی دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے ان سے کہاکہ وہ کرسمس کے موقع پر اپنی عبادات میں دنیامیں امن واستحکام، خوشحالی اور ظلم وجبرکاشکاراورمشکلات وپریشانیوں میں گھرے عوام کے لئے خصوصی دعاکریں۔
٭٭٭٭٭