ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا کے ہم زلف محمد اسلم کوحیدرآبادمیں
خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروںنے حراست میں لیکر غائب کردیا
لندن … 20،دسمبر2019ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا کے ہم زلف محمد اسلم کوحیدرآبادمیںسادہ لباس میں ملبوس خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اہلکاروںنے حراست میں لیکر غائب کردیا۔ محمداسلم حیدرآباد بورڈ آفس میں ملازمت کرتے ہیں اورمعمول کے مطابق روزانہ ملازمت سے فارغ ہوکر شام چار بجے تک گھرآجاتے ہیں۔ کل بروز جمعرات وہ آفس گئے تھے لیکن مقررہ وقت پرگھر واپس نہیں پہنچے ۔گھروالوں کو تشویش ہوئی اور ان سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو فون بند تھا ۔ اطلاع کے مطابق انہیں خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کے دیگر کارکنان وہمدردوں کی طرح گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔محمداسلم کے اہل خانہ ان کے بارے میں ہرجگہ معلومات کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن تاحال انہیں کچھ نہیں بتایاگیا کہ محمداسلم کو کیوں گرفتارکیاگیا ہے اور کہاں رکھا گیا ہے۔ ان کے اہل خانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں بھی ان کی جبری گمشدگی کی رپورٹ کردی ہے ۔ محمداسلم کی عمر50سال ہے ۔
٭٭٭٭٭