رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا کے ہم زلف محمداسلم اورتمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔الطاف حسین
فوج اورآئی ایس آئی کو احساس نہیں ہے کہ کشمیر میں کیاہورہاہے اورسرحدوں پر کیاخطرات منڈلارہے ہیں
فوج ان حالات میں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کرہی رہے
اللہ تعالیٰ کی طاقت سب سے بڑی ہے اوروہ ظالموں کی رسی ضرورکھینچے گا۔ الطاف حسین
لندن
… 20،دسمبر2019ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا کے ہم زلف محمد اسلم کی گرفتاری اورجبری گمشدگی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوران کی فوری رہائی کامطالبہ کیاہے ۔جمعہ کی شام اپنے ہنگامی خطاب میں انہوں نے کہاکہ قاسم علی رضاکے ہم زلف محمداسلم حیدرآباد بورڈ آفس میں ملازمت کرتے ہیں اورمعمول کے مطابق شام تک گھرآجاتے ہیں۔ کل بروز جمعرات وہ آفس گئے تھے لیکن مقررہ وقت پرگھر واپس نہیں پہنچے ۔گھروالے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ کل سے ان کافون بھی بند ہے ۔ محمداسلم کوآئی ایس آئی نے ہی ایم کیوایم کے دیگر کارکنان وہمدردوں کی طرح لاپتہ کردیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج اورآئی ایس آئی کواس بات کاکوئی احساس نہیں ہے کہ کشمیر میں کیاہورہاہے اورسرحدوں پر کیاخطرات منڈلارہے ہیں ، یہ اس صورتحال میں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کے گھروں پر چھاپے ماررہے ہیں اورانہیں گرفتارکرکے لاپتہ کررہے ہیں جوبہادری نہیں بلکہ بزدلی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ محمداسلم اورایم کیوایم کے تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ جوہمارے بے گناہ لوگوں پر ظلم کررہے ہیں ،میں ان سے کہتاہوں کہ وہ یادرکھیں کہ اللہ تعالیٰ کی طاقت سب سے بڑی ہے اوروہ ظالموں کی رسی ضرورکھینچے گا۔
٭٭٭٭٭