عارف شفیق اپنے حقیقت پسندانہ اشعار کے ذریعے عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ، قائد تحریک الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان، سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
معروف عوامی شاعر عارف شفیق کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے معروف عوامی شاعر عارف شفیق کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ عارف شفیق ، ایک عوامی شاعر تھے اور ان کی شاعری میں ظلم وستم اور ناانصافیوں کے خلاف مزاحمت کا واضح رنگ جھلکتا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ایک اچھے انسان اور اچھے شاعر کی حیثیت سے عوام میں بہت مقبول تھے۔ جناب الطاف حسین نے مہاجرقوم کیلئے عارف شفیق کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ عارف شفیق اپنے حقیقت پسندانہ اشعار کے ذریعے عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے عارف شفیق مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اورآپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عارف شفیق مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین)
٭٭٭٭٭