ایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین نے جشن عیدمیلادالنبی ؐ کے حوالے سے نہایت محبت وعقیدت
کے ساتھ نبی کریم ؐ کی شان میں درود وسلام پڑھا
سرکاردوعالم اۤنحضرت محمدمصطفےٰ احمدمجتبیٰ ؐ صرف مسلمانوںکےلئے ہی بلکہ پوری کاأنات کےلئے رحمت ہیں
الطا ف حسین
لندن ۔۔۔۔۔۔ 10 نومبر 2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قاأدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سرکاردوعالم اۤنحضرت محمدمصطفےٰ احمدمجتبیٰ ؐ صرف مسلمانوںکے لئے ہی بلکہ پوری کاأنات کے لئے رحمت ہیں، ان جیسی ہستی دنیامیں نہ کو"ی ہے اور نہ ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہی۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب کے دوران جشن عیدمیلادالنبی ؐ کے حوالے سے نہایت محبت وعقیدت کے ساتھ نبی کریم ؐ کی شان میں درود وسلام پڑھا ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جشن عیدمیلادالنبی ؐ کے صدقے مہاجروںاورتمام مظلوموں کی غیب سے مدد فرماأے اوران کی مشکلات کاخاتمہ کرے۔
٭٭٭٭٭