ایم کیوایم کے بانی وقاأد الطاف حسین ہفتہ 9نومبرکو انتہاأی اہم اورفکرانگیزخطاب کریںگے
جناب الطاف حسین کا خطاب لندن کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3بجے اورپاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگا
قاأدتحریک کا خطاب سوشل میڈیاکے ذریعے دنیابھرمیںبراہ راست نشر کیاجاأے گا
قاأدتحریک الطاف حسین کایہ خطاب موجودہ صورتحال کی روشنی میں نہایت اہم ہوگا۔ رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔۔۔۔7 نومبر 2019ئ
ایم کیوایم کے بانی وقاأد جناب الطاف حسین ہفتہ 9نومبرکو کارکنوں اورعوام سے انتہاأی اہم اورفکرانگیز خطاب کریںگے۔جناب الطاف حسین اپنے خطاب میں ایم کیوایم کے خلاف جاری اۤپریشن، مہاجروں اورملک کی دیگرمظلوم قوموںکے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں، ملک میںجاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورپاکستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے انتہاأی اہم اظہارخیال کریںگے۔ جناب الطاف حسین کا خطاب لندن کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3بجے اورپاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگا۔ ان کایہ خطاب سوشل میڈیاکے ذریعے دنیابھرمیںبراہ راست نشر کیاجاأے گا۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ قاأدتحریک الطاف حسین کایہ خطاب پاکستان کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں نہایت اہم ہوگا۔ رابطہ کمیٹی نے تحریک کے تمام کارکنوں اورہمدردوںسے کہاہے کہ وہ قاأدتحریک الطاف حسین کے اس اہم خطاب کادن اورلندن وقت کے حساب سے اپنااپنا مقامی وقت نوٹ کرلیں اورخطاب کودیکھنے کے لئے تمام ضروری انتظامات کرلیں۔
٭٭٭٭٭