لندن میں سن چیریٹی کا گھر میں شہید انقلاب کی بیوہ اور بچوں کو دینا چاہتا ہوں، قاأد تحریک الطاف حسین
اللہ بہتر جانتا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کی زندگی میں اور ان کی شہادت کے بعد بھی میں، شہید کی بیوہ اور
بچوں کاہرممکن خیال رکھتارہا ہوں، الطاف حسین
سن چیریٹی کے تحت لندن میں گھر خریداگیا تھا جوکہ ایم کیوایم کی امانت ہے ،الطاف حسین
طارق میر،اۤپ یہ گھر شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شماألہ فاروق کو دے دیجئے، الطاف حسین
لندن۔۔۔30، ستمبر2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقاأد جناب الطاف حسین نے خواہش ظاہر کی ہے کہ لندن میں سن چیریٹی کے تحت خریدا گیا گھر وہ شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ اور بچوں کو دینا چاہتے ہیں ۔ یہ بات انہوںنے گزشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے براہ راست وڈیو خطاب کے دوران کہی۔ دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان کو مخاطب کرتے ہو"ے جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کی زندگی میں اور ان کی شہادت کے بعد بھی میں، شہید کی بیوہ اور بچوں کاہرممکن خیال رکھتارہا ہوں اورشہید کی فیملی اس وقت لندن میں کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی رہاش گاہ پر مقیم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے برطانیہ میں مستحق کی امداد اور امدادی سرگرمیوںکیلئے عطیات جمع کرنے کیلئے Society For Needy and Unwell (SUN) چیریٹی قاأم کی اورطارق میرکو سن چیریٹی کا انچارج بنایا،اس چیریٹی کے تحت کراچی میں سن اکیڈمی اسکول بنایاگیا اور لندن میں ایک گھر بھی خریداگیا تھا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اۤج میں تمام ذمہ داران اور کارکنان سے کہتا ہوں کہ میری خواہش ہے کہ سن چیریٹی کا گھر میں شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی بیوہ شماألہ عمران اور ان کے بچوں کو دینا چاہتا ہوں ۔انہوں نے طارق میرکو مخاطب کرتے ہو"ے کہاکہ اب اۤپ ایم کیوایم کا حصہ نہیں ہیںاورنہ ہی اۤپ اس مکان کے مالک ہیں ، سن چیریٹی کا مکان ایم کیوایم کی امانت ہے لہٰذا اۤپ یہ گھر شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شماألہ فاروق کو دے دیجئے ۔
٭٭٭٭٭