رابطہ کمیٹی کے رکن منظوراحمدکی والدہ محترمہ طویل علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون
منظوراحمد کی والدہ کے انتقال پر قاأدتحریک الطاف حسین کادلی تعزیت کااظہار
کارکنان اورہمدردبھی منظوراحمدکی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔۔۔۔ 14 ستمبر2019ئ
ایم کیوایم کے بانی وقاأدجناب الطاف حسین نے تحریک کے تمام کارکنوں کوانتہاأی دکھ اورغم کے ساتھ اطلاع دی ہے کہ رابطہ کمیٹی کے رکن منظوراحمدکی والدہ محترمہ اۤج طویل علالت کے باعث انتقال کرگئی ہیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون ۔ وہ کافی عرصہ سے علیل تھیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں منظور احمد سے ان کی والدہ کے انتقال پر دل کی اتھاہ گہراأیوںسے تعزیت کااظہارکرتاہوںاوردعاکرتاہوںکہ اللہ تعالیٰ ان کی والدہ مرحومہ کی مغفرت فرماأے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرماأے، ان کے درجات بلندفرماأے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطافرماأے۔ اۤمین۔
جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوںاورہمدردوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی منظوراحمدکی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں۔