ایم کیوایم پی اۤءی بی ٹاوئن کے سابق ذمہ دار محمدنعیم اورتمام لاپتہ کارکنوں کوفی الفور بازیاب کیاجاأے ۔الطا ف حسین
ایم کیوایم کے بانی وقاأد الطاف حسین کا پاکستان کے صدرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان اوراۤرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے مطالبہ
محمدنعیم کو 7 اکتوبر 2013ئ کورینجرزنے حراست میں لیاتھا، انہیں تاحال کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا
محمدنعیم کی اہلیہ شبنم نعیم نے عدالتوں کے چکرلگاأے اورہردروازہ کھٹکھٹایا لیکن سات سال گزرجانے کے باوجود محمدنعیم کوبازیاب نہیں کیا گیا
محمدنعیم کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنوں کوبھی بازیاب کیاجاأے ۔الطا ف حسین
لندن ۔۔۔۔۔۔ 26 اگست 2019ئ
ایم کیوایم کے بانی وقاأد جناب الطاف حسین نے پاکستان کے صدرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان اوراۤرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم پی اۤءی بی ٹاوئن کے سابق ذمہ دار محمدنعیم اورتمام لاپتہ کارکنوںکوفی الفور بازیاب کیاجاأے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ محمدنعیم کاتعلق پی اۤءی بی ٹاوئن یونٹ 58سے ہے ، انہیں 7 اکتوبر 2013ئ کو رینجرز نے دیگرتین کارکنوں کے ساتھ حراست میں لیاتھا، انہیں تاحال کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا ۔محمدنعیم کی اہلیہ شبنم نعیم نے عدالت میں پٹیشن بھی داأرکررکھی ہے،ان کی اہلیہ نے عدالتوں کے چکرلگاأے اورہردروازہ کھٹکھٹایا لیکن سات سال گزرجانے کے باوجود محمدنعیم کوبازیاب نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے محمدنعیم کی اہلیہ اوربچے شدیدذہنی اذیتوںسے دوچارہیں۔ جناب الطاف حسین نے صدرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان اوراۤرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے مطالبہ کیاکہ وہ محمدنعیم کی اہلیہ اوربچوں کے دکھ دردکااحساس کریں اورمحمدنعیم کوفی الفور بازیاب کراأیں، محمدنعیم کاریکارڈعدالت میں بھی موجود ہے لہٰذا سرکاری حراستی مراکز سے بھی معلومات کی جاسکتی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے مزیدمطالبہ کیاکہ محمدنعیم کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنوںکوبھی بازیاب کیاجاأے ۔
٭٭٭٭٭