ممتازبلوچ قوم پرست رہنمانواب نوروز خان زرکزئی شہید کے فرزند اوربلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما امان اللہ خان زرکزئی ، ان کے پوتے اورساتھیوں کے بہیمانہ قتل پرایم کیوایم کے قاأدالطاف حسین کااظہار مذمت
لندن۔۔۔17،اگست2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قاأدجناب الطاف حسین نے ممتازبلوچ قوم پرست رہنما نواب نوروز خان زرکزئی شہید کے فرزند اوربلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما امان اللہ خان زرکزئی ، ان کے پوتے اورساتھیوں کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ نواب نوروز خان شہید کے خاندان نے بلوچستان کے حقوق کے لئے ماضی میں بھی بہت قربانیاں دی ہیں جس سے بلوچستان کابچہ بچہ واقف ہے ۔ اب ان کے فرزند امان اللہ خان زرکزئی اوران کے پوتے کوساتھیوں سمیت فاأرنگ کرکے شہید کردیاگیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہو"ے مطالبہ کیاکہ اس المناک واقعہ کی تحقیقات کراأی جاے اورقاتلوںکوگرفتارکیاجاے ۔جناب الطاف حسین نے اس المناک واقعہ پر امان اللہ زرکزئی کے تمام اہل خانہ اوربلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماوئں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کواپنی جواررحمت میں جگہ عطافرماأے اورلواحقین کوصبرجمیل عطافرماأے۔
٭٭٭٭٭