Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کے چھوٹے بھائی ریحان احمد سے فون پر گفتگو،والد فاروق احمد مرحوم کی وفات پر تعزیت کی


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کے چھوٹے بھائی ریحان احمد  سے فون پر گفتگو،والد فاروق احمد مرحوم کی وفات پر تعزیت کی
 Posted on: 7/26/2019
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کے چھوٹے بھائی ریحان احمد 
سے فون پر گفتگو،والد فاروق احمد مرحوم کی وفات پر تعزیت کی 
فاروق احمدنے اپنے بیٹے ڈاکٹرعمران فاروق کی طرح کڑے اورآزمائش کے حالات میں ثابت قدمی کامظاہرہ کیا ۔ الطاف حسین 

لندن ۔۔۔ 26 جولائی 2019ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کے چھوٹے بھائی ریحان احمدسے فون پر گفتگوکی اوران سے ان کے والد فاروق احمد مرحوم کی وفات پر تعزیت کی ۔ ریحان احمدسے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ فاروق احمدایک عظیم انسان تھے ،انہوں نے نہ صرف یہ کہ مہاجرحقوق کی جدوجہد میں اپنے بیٹے ڈاکٹرعمران فاروق کاہرطرح سے ساتھ دیابلکہ ریاستی آپریشن کے دوران جہاں ایک طرف ڈاکٹر عمران فاروق ثابت قدمی کامظاہرہ کرتے ہوئے روپوش تھے وہیں فاروق احمدسمیت پوری فیملی کوبھی دربدری اور روپوشی کی سخت تکالیف برداشت کرناپڑیں ، وہ پوری فیملی کولیکر کافی عرصہ کراچی سے باہر بھی مختلف جگہوں پرجاکر رہے، انہیں گرفتاربھی کیاگیا،انہوں نے تمام مصائب ومشکلات کاسامنا کیا لیکن وہ ثابت قدم رہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ریاستی آپریشن کے دوران فاروق احمدنے میدان عمل میں آکرخودبھی عملی جدوجہد میں حصہ لیا اورتحریک اورقوم کےلئے خدمات انجام دیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فاروق احمدنے اپنے بیٹے ڈاکٹرعمران فاروق کی طرح کڑے اورآزمائش کے حالات میں ثابت قدمی کامظاہرہ کیا اوردوسروں کےلئے مثال پیش کی فاروق احمدمرحوم اوران کے خاندان کی یہ قر بانیاں یادرکھی جائیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ فاروق احمدمرحوم کے انتقال سے میں زاتی طورپربھی غمزدہ ہوں اور میں ڈاکٹرعمران فاروق کی والدہ اورتمام اہل خانہ کے غم میں برابر کاشریک ہوں ، پاکستان سمیت دنیابھر میں جہاں جہاں میرے ساتھی موجود ہیں ان سب کو بہت دکھ ہے ۔ فاروق احمدمرحوم کے صاحبزادے ریحان احمد نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ بڑی بات ہے کہ آپ نے میرے والد، بھائی ڈاکٹرعمران فاروق اور خاندان کی خدمات کوآج بھی یادرکھاہے ۔ ریحان احمدنے کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق نے اپنی جان دیدی لیکن اپنی وفاکاسودانہیں کیا، انہوں نے اپناسرکٹالیالیکن سرنہیں جھکایا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جو حق اور سچ کے نظریہ پر سچا ایمان رکھتے ہیں وہ وفاکی راہ پر چلتے ہوئے اپنی جان تودیدیتے ہیں لیکن اپنے نظریہ کاسودانہیں کرتے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید نے تحریک کے لئے جوقربانیاں دی ہیں اسی کی وجہ سے قوم نے انہیں ’’ شہید انقلاب ‘‘ کاخطاب دیا ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرعمران فاروق شہید اور فار وق احمد مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔ 

1/8/2025 7:03:48 PM