رینجرز کا ایم کیوایم کے مرکزناأن زیروپرقاأم جھنڈے کے چبوترے کومسمارکر ناقابل مذمت ہے ،رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
یہ چبوترہ برسوںسے قاأم تھااورجہاں لگے پول پرہرقومی دن کے موقع پر پاکستان کاقومی جھنڈا لہرایاجاتاتھا اورقومی ترانہ گایاجاتاتھا
ایم کیوایم اوردیگرقوم پرست تنظیموںاورمظلوم قوموں نے عمران خان کی وہاأٹ ہاوئس اۤمدکے موقع پر ریاستی جبروستم کے خلاف جوبھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیاہے اس سے حکومت اوراسٹیبلشمنٹ بری طرح بوکھلاگئی ہے۔رابطہ کمیٹی
جھنڈے کاچبوترہ مسمار کرکے اورپول اکھاڑکرمظلوم قوموں کے احتجاجی مظاہرے پر غصہ اورجھنجھلاہٹ کامظاہرہ کیاگیاہے۔ رابطہ کمیٹی
اس طرح کے ظالمانہ اقدامات سے حق خودارادیت کے حصول کے لئے مظلوم قوموں کی پرامن جدوجہد کوروکانہیں جاسکتا۔رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔۔۔۔ 23 جولاأی 2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے مرکزناأن زیروپرقاأم جھنڈے کے چبوترے کومسمارکرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز نے پیرکی شب ناأن زیروپر قاأدتحریک الطاف حسین کی رہاأش گاہ کے قریب واقع اس چبوترے کومسمارکردیا اورجھنڈے کے پول کواکھاڑدیاجو برسوںسے قاأم تھااورجہاں ہرقومی دن کے موقع پر پاکستان کاقومی جھنڈا لہرایاجاتاتھا اورقومی ترانہ گایاجاتاتھا۔ رینجرزنے اس ظالمانہ کاررواأی کے دوران علاقہ مکینوںکوبھی ہراساں کیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایسالگتاہے کہ پیرکوایم کیوایم اوردیگرقوم پرست تنظیموں اور مظلوم قوموں کے نماأندوںنے واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان کی وہاأٹ ہاوئس اۤمدکے موقع پرپاکستان میں ماوراأے عدالت قتل ، جبری گمشدگیوں ، گرفتاریوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ریاستی جبروستم کے خلاف جوبھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیاہے اورظلم کے خلاف اتحادویکجہتی کاجو مظاہرہ کیاہے اس سے عمران خان حکومت اوراسٹیبلشمنٹ بری طرح بوکھلاگئی ہے اوراس نے ناأن زیروپر جھنڈے کاچبوترہ مسمار کرکے مظلوم قوموں کے احتجاجی مظاہرے پر اپنے غصہ اورجھنجھلاہٹ کامظاہرہ کیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات سے حق خودارادیت کے حصول کے لئے مظلوم قوموں کی پرامن جدوجہد کوروکانہیں جاسکتا۔بہترہوگاکہ اس طرح کے ظالمانہ اقدامات کرنے کے بجاأے مظلوم قوموںکوان کے حقوق دیے جاأیں۔
٭٭٭٭٭