Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

واأٹ ہاوئس کے سامنے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کی مظلوم قوموں کا بھرپوراحتجاجی مظاہرہ


واأٹ ہاوئس کے سامنے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کی مظلوم قوموں کا بھرپوراحتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 7/22/2019

واأٹ ہاوئس کے سامنے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کی مظلوم قوموں کا بھرپوراحتجاجی مظاہرہ

احتجاجی مظاہرے میں مہاجر، بلوچ، پشتون، سندھی، سراأیکی ، گلگتی، بلتستانی اور دیگر مظلوم قوموں کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت

مظاہرے میں ایم کیوایم امریکہ کے نگراں شاہد مصطفی ، اۤرگناأزر ریحان عبادت ، بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما نبی بخش بلوچ، پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما نثارہواأی ، گلگتی رہنما سنگے سیرنگ اور دیگر نے بھی شرکت کی

احتجاجی مظاہرین میں بزرگوں ، خواتین اور بچوں کی بھی کثیرتعداد شامل تھی ، عمررسیدہ افرادنے وہیل چیئرپر بیٹھ کر مظاہرے میں شرکت کی

واأٹ ہاوئس کے سامنے پاکستان کی مظلوم قوموں کایہ احتجاجی مظاہرہ شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ کے باوجود کئی گھنٹے تک جاری رہا

مظاہرین کا جوش وخروش قابل دید تھا، شدید ترین گرمی اور دھوپ کے باوجود مظاہرین فلک شگاف نعرے لگاتے رہے

مظلوم مہاجروں، بلوچوں، پشتونوں، سندھیوں، سراأیکیوں ، گلگتیوں ، بلتستانیوں اور دیگر مظلوم قوموں کی جانب سے

امریکہ کی تاریخ کا پہلا یکجہتی مظاہرہ ہے ،مبصرین

مظلوم قومیں عملی میدان میں بھی اسی طرح اتحاد کا مظاہرہ کریں تو انکی حق خودارادیت کی تحریک کو کامیابی سے روکانہیں جاسکے گا، مبصرین

لندن۔۔۔22، جولاأی2019ئ

ایم کیوایم ،بلوچ نیشنل مووومنٹ ، پشتون تحفظ موومنٹ اورگلگت بلتستان کی تنظیم کے تحت واشنگٹن ڈی سی امریکہ میں امریکی صدر کی رہاأش گاہ واأٹ ہاوئ س کے سامنے پاکستان کی مظلوم قومیتوں نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی اۤمد، پاکستان میں مظلوم قوموں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اورحق خودارادیت کیلئے بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے میں مہاجر، بلوچ، پشتون، سندھی، سراأیکی ، گلگتی، بلتستانی اور دیگر مظلوم قوموں کے نماأندوں اور کارکنوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مبصرین کے مطابق مظلوم مہاجروں، بلوچوں، پشتونوں، سندھیوں، سراأیکیوں ، گلگتیوں ، بلتستانیوں اور دیگر مظلوم قوموں کی جانب سے امریکہ کی تاریخ کا پہلا یکجہتی مظاہرہ ہے ،ماضی میں اس طرح کے شاندار اتحاد کے مظاہرے کی مثال نہیں ملتی ۔ مبصرین کے مطابق اگر پاکستان کے مظلوم مہاجر، بلوچ، پشتون، سندھی، سراأیکی، گلگتی ، بلتستانی اور دیگر مظلوم قومیں عملی میدان میں بھی اسی طرح اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں تو ان کی حق خودارادیت کی تحریک کو کامیابی سے روکانہیں جاسکے گا۔

    احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم امریکہ کے نگراں شاہد مصطفی ، ایم کیوایم امریکہ کے اۤرگناأزر ریحان عبادت ، بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما نبی بخش بلوچ، پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما نثارہواأی ، انسٹی ٹیوٹ فار گلگت بلتستان اسٹڈیز کے صدر رسنگے سیرنگ اور دیگرنماأندوں نے بھی شرکت کی ۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی جوکہ امریکہ کی دوردراز ریاستوں سے مظاہرے میں شرکت کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچے تھے جبکہ بعض کارکنان 35 گھنٹے کی ڈراأیو کرکے مظاہرے میں شرکت کیلئے پہنچے تھے ۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کے علاوہ بلوچ، پشتون، سندھی، سراأیکی، گلگتی ، بلتستانی اوردیگر قوموں کے رہنماوئں ، کارکنوں اور ہمدردوںنے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرین میں بزرگوں ، خواتین اور بچوں کی بھی کثیرتعداد شامل تھی ۔ بعض عمررسیدہ افرادنے وہیل چیئرپر بیٹھ کر مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں جناب الطاف حسین کی تصاویر، ایم کیوایم کے پرچم اورمختلف نعروں پر مبنی پلے کارڈز اوربینرز اٹھارکھے تھے ، اسی طرح دیگرقومیتوں سے تعلق رکھنے والے احتجاجی مظاہرین نے بھی اپنے رہنماوئں کی تصاویر، پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے ۔ پلے کارڈز اور بینرز پر پاکستان میں فوج،رینجرز ،پولیس اورسرکاری ایجنسیوں کے ہاتھوں ماوراأے عدالت قتل ، جبری گمشدگیوں، چھاپے گرفتاریوں ، اظہارراأے پر پابندی کے خلاف کلمات اور حق خودارادیت کے مطالبے پر مبنی تحریر درج تھی ۔ واأٹ ہاوئس کے سامنے پاکستان کی مظلوم قوموں کایہ احتجاجی مظاہرہ شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ کے باوجود کئی گھنٹے تک جاری رہا اس دوران واأٹ ہاوئس کی فضاأیں مظاہرین کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہیں۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاأ ''یہ جو دہشت گردی ہے ۔۔۔۔۔۔ اس کے پیچھے وردی ہے''، ''ہم نہیں مانتے۔۔۔۔۔۔ظلم کے ضابطے ''، ''مظلوموں کی نسل کشی بندکرو''، ''Free Balochistan '' ، ''اظہارراأے پر پابندی ۔۔۔۔۔۔نامنظور''''پشتون ارکان اسمبلی کی رہاأی '' اور دیگر نعرے درج تھے ۔ بعض پلے کارڈزپر '' سلیکٹڈ پراأم منسٹر '' اور Puppet Prime Minister تحریرتھا۔ ایم کیوایم کے کارکنان نے شہیدوفاڈاکٹرحسن ظفر عارف کی تصاویربھی اٹھارکھی تھیں جبکہ پشتون تحفظ مووومنٹ کے کارکنوں نے اپنے رہنمامنظورپشتین کی تصاویر بھی اپنے ہاتھوں میں لئے ہو"ے تھیں۔مظاہرے میں ایم کیوایم کے سہ رنگے پرچموں کے علاوہ اۤزاد بلوچستان کے پرچم ،بینرزاورپشتون کیپ کے ساتھ یہ مظاہرہ یکجہتی کاشاندارمنظرپیش کررہاتھا۔ اس موقع پر مظاہرین کا جوش وخروش قابل دید تھا۔تمام قومیتوںکایہ مشترکہ مظاہرہ سیاحوں کی خصوصی توجہ کامرکز بناہواتھا۔ ، شدید ترین گرمی اور دھوپ کے باوجود مظاہرین فلک شگاف نعرے لگاتے رہے جس کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔بعدازاں مظاہرین پرامن طورپر منتشرہوگئے ۔

٭٭٭٭٭















1/8/2025 6:57:45 PM