ممتاز شاعروادیب جناب حمایت علی شاعر کے انتقال پر قاأد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
حمایت علی شاعر کے انتقال سے اردوشاعری کاایک باب ختم ہوگیاہے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔16، جون2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقاأد جناب الطاف حسین نے ممتاز شاعروادیب جناب حمایت علی شاعر کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حمایت علی شاعرکاشمار برصغیرپاک وہند کے ممتازشعرا میں ہوتاتھا۔ ان کے انتقال سے اردوشاعری کاایک باب ختم ہوگیاہے۔ جناب الطاف حسین نے حمایت علی شاعر کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان اۤپ کے ساتھ ہیں اور اۤپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حمایت علی شاعر مرحوم کی مغفرت فرماے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماے اور سوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اۤمین
٭٭٭٭٭