ایم کیوایم کی سینئررکن سیدہ عبیرہ حسین کی والدہ محترمہ کی علالت پر قاأد تحریک الطاف حسین کااظہار تشویش
کارکنان وعوام ، عبیرہ حسین کی والدہ محترمہ کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں، قاأد تحریک الطاف حسین
لندن ۔۔۔8، جولاأی2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقاأد جنا ب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی سینئر رکن سیدہ عبیرہ حسین کی والدہ محترمہ کی علالت پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے اور انکی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست ماوئں ، بہنوں، بزرگوں اور نوجوان کارکنان سے اپیل کی کہ وہ عبیرہ حسین کی والدہ محترمہ کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔
٭٭٭٭٭