مہاجرایک حقیقت ہیں ، انہیں تسلیم کئے بغیراور برابرکے حقوق دیے بغیرقیام پاکستان کاتصورمکمل نہیں ہوسکتا
ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی اۤپریشن بند کیاجاأے ، قاأدالطاف حسین کی تقریروتصویرکی نشرواشاعت پرغیرقانونی پابندی ختم کی جاے
جنہوں نے پاکستان توڑدیاانکے خلاف کو"ی کاررواأی نہیںکی گئی لیکن نعرہ لگانے والے پر ظلم کے پہاڑتوڑدیے گئے ۔مصطفےٰ عزیزاۤبادی
اسٹیبلشمنٹ چاہے کتنے ہی گروپ بنالے ، مہاجرعوام صرف اورصرف الطاف بھاأی کوہی اپنانجات دہندہ سمجھتے ہیں۔سفیان یوسف
قاأدتحریک الطاف حسین ہی مہاجروں کی واحدامیدہیں اورانشاأ اللہ انہی کی قیادت میںہی مہاجر تحریک منزل پر پہنچے گی۔ڈاکٹرسلیم دانش
مہاجردشمن قوتوں نے تمام ترکوششیں اورمظالم کرکے دیکھ لئے لیکن وہ قاأدتحریک الطاف حسین کاچیپٹرکلوز نہیں کرسکے۔ہاشم اعظم
مہاجردشمن چاہے کتنی ہی سازشیں کرلے مہاجرعوام الطاف بھاأی کاساتھ نہیں چھوڑیںگے۔محترمہ صفیہ اکبر
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں اے پی ایم ایس او کے 41 ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب
اجتماع سے محسن سعید، حفیظ احمد، غفران حمید، عبدالحفیظ، سہیل خانزادہ اور یاسمین نوین کا خطاب ،ارشدحسین نے نظم پیش کی
تحریک کے بانی قاأد الطاف حسین نے بھی اجتماع سے فون پرخطاب کیا۔اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضابھی موجود تھے
لندن ۔۔۔۔۔۔ 2جولاأی 2019ئ
مہاجرایک حقیقت ہیں، ایک وجود رکھتے ہیں، انہیں تسلیم کئے بغیراورانہیں برابرکے حقوق دیے بغیرقیام پاکستان کاتصورمکمل نہیں ہوسکتا۔ مہاجروںکوکچلنے کے لئے ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی اۤپریشن بند کیاجاأے اورمہاجروں کے قاأدالطاف حسین کی تقریروتصویرکی نشرواشاعت پرغیرقانونی پابندی ختم کی جاأے ۔ ان خیالات کااظہار ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم یوکے کی سینٹرل کواۤرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن کے علاقے ایجویئر کے واٹلنگ کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ اے پی ایم ایس او کے 41 ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو"ے کیا۔ اس موقع پر تحریک کے بانی قاأدجناب الطاف حسین نے بھی اجتماع سے فون پرخطاب کیا۔اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضابھی موجود تھے ۔ اجتماع میں لندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر ، بریڈفورڈاوردیگرعلاقوںسے تعلق رکھنے والے کارکنوںاورہمدردوںنے شرکت کی ۔ شرکاأ میں نوجوانوںاوربزرگوں کے ساتھ ساتھ خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔ اے پی ایم ایس او کے 41ویں یوم تاسیس کے اس اجتماع کاعنوان '' جہد مسلسل '' رکھاگیااوراسٹیج کی اسکرین پربھی جہدمسلسل تحریر کیا گیا تھا ۔ ہال میں ایم کیوایم کے سہ رنگے پرچم، تحریک کے بانی وقاأد جناب الطاف حسین کی بڑی بڑی تصاویراوربینرز کے ساتھ ساتھ کے ساتھ ساتھ شہیدوفا ڈاکٹر حسن ظفر عارف، شہیدسید علی رضاعابدی کے پورٹریٹ بھی لگاأے گئے تھے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزاۤبادی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہو"ے کہاکہ ایم کیوایم سے قبل مہاجروںکےلئے اۤوازاٹھانے والاکو"ی نہیں تھا، قاأدتحریک الطاف حسین نے مہاجروںکے حقوق کے لئے اس وقت اے پی ایم ایس او کی شکل میں مہاجروں کے حقوق کی تحریک قاأم کی جب وہ کراچی یونیورسٹی کے طالبعلم تھے۔ قاأدتحریک الطاف حسین نے برسوںجدوجہدکرکے بکھرے ہو"ے مہاجروںکومتحدکیااورانہیں اپنے حقوق کےلئے جدوجہدکرناسکھایا۔ مہاجردشمن قوتوں نے مہاجرتحریک کوختم کرنے کےلئے مہاجروںکاقتل عام کیا، مہاجربستیوںپر حملے کراأے ، ایم کیوایم کے خلاف باربارریاستی اۤپریشن کئے گئے ، قاأدتحریک الطاف حسین نے تمام ترریاستی اۤپریشنوںکے باوجود ایم کیوایم کوملک کی تیسری بڑی سیاسی قوت بنایا۔مصطفےٰ عزیزاۤبادی نے کہاکہ قاأدتحریک الطاف حسین کی جدوجہد کامقصداپنی ذات یااپنے خاندان کے مفادکےلئے نہیں بلکہ مہاجرقوم کے اجتماعی مفادات کاحصول تھا، اسی لئے قاأدتحریک الطاف حسین نے نہ خود الیکشن لڑااورنہ ہی اپنے خاندان کے افرادکوایوانوں میں بھیجا بلکہ تحریک کے باصلاحیت کارکنوں کو ایوانوں میں بھیجااور ملک کی تاریخ میں پہلی مربتہ غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب برپاکیا۔ انہوں نے کہاکہ قاأدتحریک الطاف حسین پاکستان میںجاری نظام کاحصہ نہیں بنے اوراپنے نظریات اورظرف وضمیر کاسودا نہیں کیااسی لئے ان پر پاکستان کی زمین تنگ کردی گئی اورانہیں ملک چھوڑناپڑا۔ قاأدتحریک الطاف حسین کی تقریرپر پابندی عاأدکردی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم دشمن قوتوںکی جانب سے یہ کہاجاتاہے کہ الطاف حسین نے پاکستان مردہ باد کانعرہ لگایا۔ انہوں نے کہاکہ جنہوں نے پاکستان توڑدیاان کے خلاف کو"ی کاررواأی نہیںکی گئی لیکن صرف نعرہ لگانے والے پر ظلم وستم کے پہاڑتوڑدیے گئے جن کاسلسلہ اۤج بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں کی بقاأ اوربہتر مستقبل قاأدتحریک الطاف حسین سے وابستہ ہے ۔رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف نے کہاکہ مہاجرحقوق کی تحریک کاپوداقاأدتحریک الطاف حسین نے ہی لگایاجواۤج تناوردرخت بن گیاہے،قاأدتحریک الطاف حسین کی جدوجہد ہی کی وجہ سے تمام مظلوم قوموں میں حقوق کی جدوجہد کی سوچ پیداہو"ی ۔اسی وجہ سے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی اۤپریشن کاسلسلہ شروع کردیاگیا، مہاجروںپر ریاستی مظالم ڈھاأے جارہے ہیں، بے گناہ مہاجرنوجوانوںکوگرفتار کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ چاہے کتنے ہی گروپ بنالے ،سات کروڑمہاجرعوام کے قاأدالطاف حسین ہیں اورمہاجرعوام صرف اورصرف الطاف بھاأی کوہی اپنانجات دہندہ سمجھتے ہیں اوران کے ساتھ ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرسلیم دانش نے خطاب کرتے ہو"ے کہاکہ بار بار کے ریاستی اۤپریشن اور امتحانات نے ثابت کردیاہے کہ قاأدتحریک الطاف حسین ہی مہاجروں کی واحدامیدہیں اورانشاأ اللہ قاأدتحریک الطاف حسین کی قیادت میںہی مہاجر تحریک منزل پر پہنچے گی۔ رابطہ کمیٹی کے رکن ارشدحسین نے قاأدتحریک الطاف حسین اورتمام کارکنوںکویوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی اورمہاجروں کے خلاف جاری ریاستی اۤپریشن کے بارے میں ایک نظم پیش کی جسے حاظرین نے بہت پسند کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم یوکے کے اۤرگناأزرہاشم اعظم نے اظہارخیال کرتے ہو"ے کہاکہ اے پی ایم ایس او پاکستان کی واحدطلبہ تنظیم ہے جس نے قاأدتحریک الطاف حسین کی قیاد ت میں ایم کیوایم جیسی عوامی تحریک کوجنم دیااوراسے ملک کی ایک بڑی سیاسی قوت بنایا۔ مہاجردشمن قوتوں نے تمام ترکوششیں اورمظالم کرکے دیکھ لئے لیکن وہ قاأدتحریک الطاف حسین کاچیپٹرکلوز نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کاایک ایک کارکن سیسہ پلاأی دیوارکی طرح قاأدتحریک الطاف حسین کے ساتھ کھڑاہے اورانشاأ اللہ وہ تحریک کواپنی منزل مقصود پر پہنچاأیں گے۔ ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج اورتحریک کی سینئررکن محترمہ صفیہ اکبرنے خطاب کرتے ہو"ے کہاکہ مہاجرنوجوانوںاوربزرگوں کی طرح تحریک کی ماأیںبہنیں بھی قاأدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں اورمہاجردشمن چاہے کتنی ہی سازشیں کرلے مہاجرعوام الطاف بھاأی کاساتھ نہیں چھوڑیںگے۔ اس موقع ایم کیوایم یوکے کے جواأنٹ اۤرگناأزرمحسن سعید، اۤرگناأزنگ کمیٹی کے ارکان حفیظ احمد، غفران حمید، عبدالحفیظ، سہیل خانزادہ اورشعبہ خواتین کی رکن محترمہ یاسمین نوین نے بھی خطاب کیا۔
٭٭٭٭٭