ایم کیوایم اۤسٹریلیا کے رکن عارف زبیری کے چچا اوروفاقی اردویونیورسٹی کے سابق واأس چانسلر پروفیسرڈاکٹر وقار احمد کے انتقال پرقاأد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان ،سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، قاأد تحریک الطاف حسین
لندن۔۔۔3، جولاأی 2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقاأد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اۤسٹریلیا کی سینٹرل اۤرگناأز نگ کمیٹی کے رکن عارف زبیری کے چچا اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق واأس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وقاراحمدکے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہو"ے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان اۤپ کے ساتھ ہیں اوراۤپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلندفرماأے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا فرماأے ۔ (اۤمین)