افضال منیف مرحوم نے نہ صرف اچھے وقت میں ایم کیوایم کےلئے خدمات انجام دیں بلکہ کڑے اور
مشکل وقت میں بھی اپنی وفاپر قاأم رہے ۔ الطا ف حسین
افضال منیف مرحوم نے ایم پی اے اورصوباأی وزیرکی حیثیت سے کراچی اورصوبہ سندھ کے عوام کی بڑی خدمت کی۔الطاف حسین
تحریک اورقوم کے لئے افضال منیف مرحوم کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ الطا ف حسین
ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی افضال منیف کو ایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین کاخراج عقیدت
تحریک کے تمام کارکنان افضال منیف مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے دعاکریں ۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔۔۔۔ 27 جون 2019ئ
ایم کیوایم کے قاأدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی افضال منیف مرحوم سیدافضال منیف مرحوم کوان کی تحریکی خدمات پرزبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ افضال منیف مرحوم ایک نہایت اعلیٰ تعلیم یافتہ اورسینئر چارٹرڈاکاوئنٹنٹ تھے ، انہوں نے80ئ کی دہاأی میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکی اورایم کیوایم کے ایم پی اے اورصوباأی وزیرکی حیثیت سے کراچی اورصوبہ سندھ کے عوام کی بڑی خدمت کی۔افضال منیف مرحوم نے نہ صرف اچھے وقت میں ایم کیوایم کے لئے خدمات انجام دیں بلکہ تحریک کے کڑے اورمشکل وقت میں بھی وہ اپنی وفاپر قاأم رہے، تحریک اورقوم کے لئے ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ تحریک کے تمام کارکنوں سے کہا کہ وہ دعاکریں کہ اللہ تعالیٰ افضال منیف مرحوم کی مغفرت فرماأے ، انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اورافضال منیف مرحوم کی بیوہ، بیٹے بیٹیوںاورتمام اہل خانہ کویہ بڑاصدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبر عطا فرماأے۔
٭٭٭٭٭