Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

19جون 1992ئ کے شہید وںکے ایصال ثواب کےلئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی کی گئی ایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین نے فاتحہ خوانی کراأی اور تحریک کے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کیا


 19جون 1992کے شہید وںکے ایصال ثواب کےلئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی کی گئی  ایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین نے فاتحہ خوانی کراأی اور تحریک کے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کیا
 Posted on: 6/19/2019


19جون 1992کے شہید وںکے ایصال ثواب کےلئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی کی گئی

ایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین نے فاتحہ خوانی کراأی اور تحریک کے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کیا

فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورسیکریٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے ارکان شریک تھے

19جون مہاجرقوم کےلئے سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتاہے جب ایم کیوایم کے خلاف بدترین ریاستی اۤپریشن کااۤغاز کیا گیا۔الطاف حسین

مہاجرعوام پر ریاستی ظلم وبربریت ڈھانے کاجوسلسلہ 19جون 1992ئ کوشروع ہواتھاوہ اۤج بھی جاری ہے۔الطاف حسین

مہاجروں کی واحداۤوازایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ الطاف حسین

لندن ۔۔۔19، جون 2019ئ

19جون 1992کے شہید وںکے ایصال ثواب کے لئے اۤج بروز بدھ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی کی گئی اورشہیدوںکوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔ ایم کیوایم کے قاأد جناب الطاف حسین نے شہیدوں کے لئے فاتحہ خوانی کراأی اور 19جون 92کے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کیا ۔ فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورسیکریٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے ارکان شریک تھے۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہو"ے کہاکہ 19جون مہاجرقوم کے لئے ایک سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتاہے جب ایم کیوایم کے خلاف بدترین ریاستی اۤپریشن کااۤغاز کیا گیا ، اس روز فوجی جرنیلوں کے حکم پرغداران قوم کوفوجی ٹرکوںپر بٹھاکر کراچی میں فوجی سرپرستی میںایم کیوایم کے دفاتر، کارکنوںکے گھروںاور مہاجر بستیوںپر حملہ کیاگیا اوردرجنوں کارکنوںکوبیدردی سے شہید کردیاگیا۔انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوںاورمہاجرعوام پر ریاستی ظلم وبربریت ڈھانے کاجوسلسلہ 19جون 1992ئ کوشروع ہواتھاوہ اۤج بھی جاری ہے اورمہاجروں کی واحداۤوازایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام ترریاستی مظالم، مصاأب ومشکلات اورکٹھن حالات کے باوجود ایم کیوایم کے پرعزم اورباوفاکارکنان مہاجرقوم کی بقاأ اوراس کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے ہو"ے ہیں جس پرمیں انہیں سلام پیش کرتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے 19جون1992ئ کے روز اوراس کے بعد اۤج تک ریاستی مظالم اوردہشت گردی کے دوران شہیدکئے جانے والے تمام شہیدکارکنوںکوخراج عقیدت پیش کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کے مقدس لہو کے صدقے ہماری تحریک کوکامیابی سے ہمکنارفرماأے۔انہوں نے لاپتہ کارکنوںکی بازیابی، اسیرساتھیوں کی رہاأی اور تحریک کی بقاوسلامتی کے لئے دعاکی ۔

٭٭٭٭٭


1/23/2025 1:17:22 PM