Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ادریس بختیارکے انتقال سے پاکستا ن قلم کی حرمت کاپاس رکھنے والے ایک سچے صحافی سے محروم ہوگیا ۔ الطاف حسین


ادریس بختیارکے انتقال سے پاکستا ن قلم کی حرمت کاپاس رکھنے والے ایک سچے صحافی سے محروم ہوگیا ۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/29/2019

ادریس بختیارکے انتقال سے پاکستا ن قلم کی حرمت کاپاس رکھنے والے ایک سچے صحافی سے محروم ہوگیا ۔ الطاف حسین

ادریس بختیارنے جمہوری دورہی میں نہیں بلکہ مارشل لاأ دور میںبھی ہمیشہ حق اورسچ بیان کیا

ادریس بختیاران چند صحافیوںمیں سے ایک تھے جنہوں نے صحافت کوپیشہ نہیں بلکہ مشن سمجھ کراس کےلئے خدمات انجام دیں۔ الطاف حسین

پاکستان کے سینئرصحافی، دانشوراورکالم نگار جناب ادریس بختیارمرحوم کو ایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین کا خراج عقیدت

ادریس بختیار کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپربھی بہت دکھ پہنچاہے۔ الطاف حسین

نہ صرف میں بلکہ ایم کیوایم کاایک ایک کارکن ادریس بختیارمرحوم کے لواحقین کے غم میں برابرکاشریک ہے ۔ الطاف حسین

لندن ۔۔۔۔۔۔ 29 مئی 2019ئ

ایم کیوایم کے قاأدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے سینئرصحافی، دانشوراورکالم نگار جناب ادریس بختیار کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میںجناب الطاف حسین نے کہاکہ ادریس بختیار کاشمارپاکستان کے ان ممتاز صحافیوںمیں ہوتاہے جو پچاس سال سے زاأد عرصہ تک صحافت کے پیشے سے وابستہ تھے ، انہوںنے پاکستان کے اخبارات اوررساأل وجراأد کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیاکے لئے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے جمہوری دورہی میں نہیں بلکہ مارشل لاأ دور میںبھی ہرموقع پر جراتمندی کامظاہرہ کرتے ہو"ے ہمیشہ حق اورسچ بیان کیا، سچ ہی لکھا ،انہوں نے کبھی بھی مصلحت پسندی کامظاہرہ نہیںکیا بلکہ ہمیشہ صحیح کوصحیح اورغلط کوغلط کہا۔ جناب الطا ف حسین نے ادریس بختیار کوان کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہو"ے کہاکہ ادریس بختیاران چندایک صحافیوںمیں سے ایک ہی ہیں جنہوں نے صحافت کوپیشہ نہیں بلکہ ایک مشن سمجھ کراس کے لئے خدمات انجام دیں، ان کے انتقال سے پاکستا ن قلم کی حرمت کاپاس رکھنے والے ایک سچے صحافی سے محروم ہوگیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ادریس بختیار کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپربھی بہت دکھ پہنچاہے ، ان کے ساتھ پاکستان میں گزاراہواوقت، ملاقاتیںاورلندن اۤنے کے بعد بھی ان سے پاکستان کی صورتحال کے بارے میں وقتاً فوقتاً ہونے والی سیرحاصل گفتگوناقابل فراموش ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے ادریس بختیار مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہو"ے کہاکہ نہ صرف میں بلکہ ایم کیوایم کاایک ایک کارکن اۤپ کے غم میں برابرکاشریک ہے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ادریس بختیار مرحوم کی مغفرت فرماأے، انہیں جنت الفردوس میںجگہ دے اورتمام سوگوار لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ اۤمین، ثمہ اۤمین

٭٭٭٭٭



1/8/2025 7:56:18 PM