ایم کیوایم کے قاأدجناب الطا ف حسین کوایک ہی دن میں دوصدمات سے دوچارہوناپڑا
اتوارکی رات کو بڑے بھاأی ابرارحسین کاانتقال ہوا، علی الصبح جناب الطا ف حسین کی سگی خالہ زاد بہن محترمہ نگہت ضیا کابھی انتقال ہوگیا
رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان اور رابطہ کمیٹی کاقاأدتحریک الطاف حسین کی خالہ زاد بہن محترمہ نگہت ضیاأ کے انتقال پر اظہارتعزیت
لندن ۔۔۔۔۔۔ 27 مئی 2019ئ
ایم کیوایم کے قاأدجناب الطا ف حسین کوایک ہی دن میں دوصدمات سے دوچارہوناپڑا۔اتوار کولندن کے مقامی وقت کے مطابق رات 12بجے ان کے بڑے بھاأی ابرارحسین کاانتقال ہوا۔اس سے قبل اتوار کوہی علی الصبح جناب الطا ف حسین کی سگی خالہ زاد بہن محترمہ نگہت ضیا کابھی انتقال ہوگیا ۔وہ کچھ عرصہ سے کینسرکے مرض میں مبتلاتھیں۔ مرحومہ نگہت ضیا کے پسماندگان میں شوہراور تین بچے شامل ہیں۔جناب الطاف حسین کواتوارکی صبح کواپنی خالہ زاد بہن کے انتقال کی افسوسناک اطلاع ملی تواتوار کورات گئے ان کے بڑے بھاأی ابرارحسین کے انتقال کی افسوسناک خبرملی ۔اس طرح ایک ہی دن میں دوصدمات سے دوچارہوناپڑا۔ دریں اثناأ رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان اوراراکین رابطہ کمیٹی نے جناب الطاف حسین کی خالہ زاد بہن محترمہ نگہت ضیاأ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ نگہت ضیاأ کی مغفرت فرماأے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواراہل خانہ کوصبرجمیل عطافرماأے ۔
٭٭٭٭٭