ایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین کے بڑے بھاأی محترم ابرارحسین علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
ابرارحسین چندروز سے امریکہ کے شہرشکاگوکے اسپتال میں زیرعلاج تھے،
اتوار کو شکاگوکے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر11منٹ پر کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہو"ے دنیاأے فانی سے کوچ کرگئے
ابرار حسین مرحوم نے سوگواران میں بہن بھاأیوں کے علاوہ ایک بیوی، ایک بیٹااورتین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں
حالات کے جبروستم کے باعث دیگر بہن بھاأیوں کی طرح ابرارحسین بھی کراچی میں اپنا بھرا بھرایا گھر چھوڑکر امریکہ چلے گئے تھے
مرحوم ابرار حسین کے ایصال ثواب کےلئے انہیں اپنی دعاوئں میں یادرکھیں، قاأدتحریک الطاف حسین اور تمام عزیزواقارب
کی عوام خصوصاًکارکنوں اور ہمدردوں سے اپیل
لندن ۔۔۔۔۔۔ 27 مئی 2019ئ
ایم کیوایم کے بانی وقاأدجناب الطاف حسین کے بڑے بھاأی محترم ابرارحسین علالت کے باعث رضاأے الہٰی سے انتقال کرگئے۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔ان کاعلاج امریکہ کے شہرشکاگو کے ایک ا سپتال میں ہورہا تھاجہاں وہ اتوار26مئی کو شکاگوکے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر11منٹ پر کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہو"ے اس دنیاأے فانی سے کوچ کرگئے۔ 9دسمبر1995ئ کو کراچی میں فوج ، رینجرز اورپولیس کی جانب سے جناب الطا ف حسین کے بڑے بھاأی ناصر حسین اوربھتیجے عارف حسین کے بہیمانہ قتل کے بعدالطاف حسین کے تمام بہن بھاأیوں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوں کاسلسلہ شروع ہوااوران کی بڑی بہن محترمہ ساأرہ بیگم کے شوہر محمداسلم ابراہانی کو کراچی سے گرفتارکرکے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدرکھاگیاجہاں ان پر بہیمانہ تشددکیاجاتارہا۔انہیں کئی دنوں تک تشددکانشانہ بناکرنیم مردہ حالت میں چھوڑاگیا، جوچند دنوں بعد انتقال کرگئے ۔ حالات کے جبروستم کے باعث جناب الطاف حسین کے تمام بہن بھاأی کراچی میں اپنے بھرے بھراأے گھروں کو چھوڑکر ملک سے باہر چلے گئے جن میں محترم ابرارحسین مرحوم اوران کے بیوی بچے بھی شامل تھے جواپنا گھرچھوڑکرامریکہ جاکرپناہ گزین ہو"ے جہاں وہ محنت مزدوری کرکے اپنا اپناگزاراکررہے ہیں ۔ گزشتہ کئی دنوں سے ابرارحسین مرحوم کی طبیعت زیادہ خراب ہونے لگی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیاگیا۔ ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی ۔اتوار26مئی کوشام چھ بجے انہوں نے اۤنکھ کھولی اورکلمہ طیبہ کاورد کرکے وہاں موجود اپنے بیوی بچوں اوردیگراہل خانہ سے بھی کہاکہ وہ بھی کلمہ طیبہ کاوردکریں اوریوں کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہو"ے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بج کر11منٹ پر ان کی روح پرواز کرگئی اوروہ اس دنیاأے فانی سے کوچ کرگئے۔ ابرار حسین مرحوم نے سوگواران میں بہن بھاأیوں کے علاوہ ایک بیوی، ایک بیٹااورتین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔
تمام رشتہ داروں اورعزیزواقارب نے خصوصاًباباأے مہاجرقوم اوربانی وقاأد جناب الطاف حسین نے دنیابھرمیںرہنے والے تمام عوام خصوصاًکارکنوں اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحوم ابرار حسین کی مغفرت اورایصال ثواب کے لئے انہیں اپنی دعاوئں میں یادرکھیں۔ اللہ تعالیٰ ابرارحسین مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرماأے ۔ اۤمین ، ثمہ اۤمین