مہاجروں پر ہونے والے ریاستی مظالم نے ماضی کے تمام ترمظالم کومات کردیاہے ۔الطاف حسین
اگر ان ریاستی مظالم سے نجات کے لئے مہاجرعوام اب بھی بیدارنہ ہو"ے تووہ مکمل غلامی میں چلے جاأیں گے
وقت کاتقاضہ ہے کہ مہاجرعوام خاموشی ، بے حسی اورمصلحت کی چادراتارپھینکیں اوراپنے حقوق کے حصول کےلئے عملی جدوجہد شروع کریں
ہمارایہ عہد ہے کہ ہم تمام ترریاستی مظالم اورجبروستم کے باوجود اپنی یہ جدوجہدجاری رکھیں گے
ایم کیوایم یوکے مانچسٹریونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی سے فون پر خطاب
لندن ۔۔۔۔۔۔ 11 مئی 2019ئ
ایم کیوایم کے بانی وقاأدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں مہاجروں پر ہونے والے ریاستی مظالم نے ماضی کے تمام ترمظالم کومات کردیاہے ، اگر ان ریاستی مظالم سے نجات کےلئے مہاجرعوام اب بھی بیدارنہ ہو"ے تووہ مکمل غلامی میں چلے جاأیں گے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شب ایم کیوایم یوکے مانچسٹریونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی سے فون پر خطاب کرتے ہو"ے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں پاکستان کی تاریخ کے بارے میں کئی بار تفصیلی لیکچر دے چکاہوںاوربتاچکاہوںکہ پاکستان کس طرح وجودمیںاۤیا، کس طرح ہمارے بزرگوں نے قربانیاںدیں، تحریک اۤزادی میں کون لوگ شامل تھے اورکون سے عناصرتھے جنہوں نے قیام پاکستان کے بعد پاکستان پر قبضہ کرلیا ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ میں یہ بھی بتاتااۤیاہوںکہ فوج کے وہ عناصر جو انگریزوںکے خدمت گاراورایجنٹ تھے، جنہوں نے برصغیرکی اۤزادی کی جنگ لڑنے والے حریت پسندوںکو کچلنے کےلئے انگریزوں کا ساتھ دیا۔ انہوں نے پاکستان بنانے والے مہاجروں کوقیام پاکستان کے بعد سے ہی انتقام اورناانصافیوںکانشانہ بناناشروع کردیا۔ اسٹیبلشمنٹ کے یہ عناصرشروع سے ہی مہاجروں سے نفرت کرتے ہیں اوراس نفرت کاثبوت یہ ہے کہ وہ مہاجروںکوریاستی طاقت کے ذریعے کچلنے اوران کی نماأندہ جماعت ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کےلئے برسوںسے ریاستی مظالم کانشانہ بنارہے ہیں۔ فوج نے ہمارے ہزاروںمعصوم وبے گناہ مہاجروںکواپنی نفرت کانشانہ بناتے ہو"ے شہید کردیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قیام پاکستان کے بعدسے مہاجروںپر جس طرح سے مظالم ڈھاأے جارہے ہیں اورفوج پاکستان اوراس کے مظلوم عوام کے ساتھ جوکچھ کررہی ہے وہ تاریخ کاحصہ ہیں۔ فوج کے مظالم کے نتیجے میں ملک دولخت ہوگیااوراۤج وہی کچھ مظالم بلوچستان میں ڈھاأے جارہے ہیں جس کی وجہ سے مظلوم بلوچ عوام ان مظالم سے نجات اوراپنے حقوق اوراۤزادی کے حصول کےلئے میدان عمل میں اۤکرجددجہد کررہے ہیں اور اس مقصد کےلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مہاجرعوام تمام ترمظالم سہنے اورمسلسل ناانصافیوںاورحق تلفیوں کاشکارہونے کے باوجود اجتماعی بے حسی میںمبتلاہے اوراپنے حقوق کے حصول کےلئے اس طرح سے جدوجہد کرنے کوتیارنہیں ہے جیسی اسے کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر مسلسل ریاستی مظالم سے نجات اوراپنے حقوق کے حصول کےلئے مہاجرعوام اب بھی بیدارنہ ہو"ے تووہ مکمل غلامی میں چلے جاأیں گے اورکو"ی ان کوپوچھنے والانہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وقت کاتقاضہ ہے کہ مہاجرعوام خاموشی ، بے حسی اورمصلحت کی چادراتارپھینکیں اوراپنے حقوق کے حصول کےلئے عملی جدوجہد شروع کریں۔ انہوںنے کہاکہ میں اورمیرے وفاشعارساتھیوں نے قوم کی بقاأ اوراس کے حقو ق کےلئے ماضی میں بھی قربانیاں دی تھیں اوراۤج بھی ہمارایہ عہد ہے کہ ہم تمام ترریاستی مظالم اورجبروستم کے باوجود اپنی یہ جدوجہدجاری رکھیں گے ۔ انہو ںنے حاظرین سے کہاکہ وہ ان نامساعد حالات میںاپنی قوم کے شہید وںکے لواحقین، اسیروںاورلاپتہ ساتھیوں اوران کے اہل خانہ اورمصیبت وپریشانیوں کاشکار لوگوںکی مدد اورتحریک کوجاری وساری رکھنے کےلئے حسب توفیق عطیات دیجئے اوران عطیات کے ذریعے ہی تحریک میں اپناحصہ اداکیجئے۔ انہوں نے تمام حاظرین کورمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی اوران کےلئے دعاأیں کیں ۔ انہوں نے افطارپارٹی کے انعقادپر ایم کیوایم مانچسٹریونٹ کے ذمہ داروںاورکارکنوںکوخراج تحسین پیش کیا۔